Advertisement
پاکستان

کانگومیں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،افسران و جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید

کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاکستان ایوی ایشن یونٹ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 29 2022، 10:45 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کانگومیں آرمی ایوی ایشن کا  ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،افسران و جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ امن مشن میں تعینات پاک فوج کے آرمی ایوی ایشن کا پیوما ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 6 پاکستانی افسروں،جوانوں سمیت اقوام متحدہ امن مشن کے 8 پیس کیپر نے عالمی امن کی خاطر جان کی قربانی دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج آرمی ایوی ایشن یونٹ 2011 سے اقوام متحدہ امن مشن میں فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر سعد نعمانی شامل ہیں جبکہ میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللہ، فلائٹ انجینئر حوالدار محمد اسمعیل، کریو چیف محمد جمیل واقعے میں شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کریش کی وجوہات کا ابھی علم نہیں ہو سکا۔

Advertisement