پاکستان
متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے ،حتمی اعلان آج ہوگا
کراچی : ایم کیو ایم اور اپوزیشن کی ہونے والی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں ، حتمی اعلان آج ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایم کیو ایم اور اپوزیشن رہنماؤں میں ملاقات کے دوران تمام معاملات طے پاگئے، ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی ۔
اس حوالے سے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کرے گی۔
متحدہ اپوزیشن اور ایم کیوایم کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مذکورہ معاہدے کی توثیق کریں گے، جس کے بعد ہم انشاء اللہ کل میڈیا کو پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گے۔
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 29, 2022
مبارک ہو پاکستان https://t.co/60GpbqFmAA
پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے درمیان حتمی ڈرافٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ معاہدے پر دستخط کے وقت مولانا فضل الرحمٰن، شہباز شریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔
ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں معاملات طے پانے کے بعد حکومت کے اسمبلی میں 164 جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبر 177 تک پہنچ گئے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کاکہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے، اس حوالے سے مشترکہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس آج شام 4 بجے ہوگی۔
دوسری جانب رات گئے تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پانے کےبعد حکومتی وفد بھی پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم سے ملاقات کے لیے جا پہنچا۔حکومتی وفد میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور گورنر سندھ عمران اسماعیل شامل تھے۔
پاکستان
پی ٹی آئی کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا
علی امین گنڈا پور اور بشری بی بی کے درمیان قافلے کی قیادت پر تلخ کلامی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے درمیان تلخ کلامی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے مرکزی قافلے کی روانگی میں تاخیر ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تلخ کلامی تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ سے آنے والے قافلے کی قیادت کے معاملے پر ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو فیصلہ ہوا تھا کہ بشری بی بی خرابی طبیعت کی بنا پر احتجاج کی قیادت نہیں کریں گی لیکن اتوار کو انہوں نے احتجاج میں حصہ لینے اور قافلے کی قیادت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تاہم علی امین گنڈاپور کا بشری بی بی کو کہنا تھا کہ آپ غیر سیاسی ہیں اس لیے قافلے کو لیڈ نہیں کر سکتیں۔ اس پر بشری بی بی نے کہا کہ احتجاجی قافلے کی قیادت میں ہی کروں گی۔
ذرائع کے مطابق یہ بحث طول پکڑ گئی اور گنڈا پور نے کہا کہ آپ پہلے ہی ہمارے لیے مشکلات کھڑی کر چکی ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ آپ پہلے بھی کئی بار ناکام ہو چکے ہیں۔
بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور دونوں کا اصرار تھا کہ وہ عمران خان کے حکم پر عمل کر رہے ہیں۔
ذرائع نے دعوی کیا کہ بشری بی بی ناراض ہو کر گاڑی میں بیٹھ گئیں۔ جب کہ علی امین گنڈا پور کاروان چھوڑ کر چلے گئے۔
پاکستان
سرکاری حج اسکیم: 6 روز میں 15 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا،ترجمان
اسلام آباد:وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کیلیے پہلے 6 روز میں 15844 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 15 نامزد بینکوں کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، گزشتہ 6 دنوں میں 15 ہزار 844 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد 485 5 ،کراچی 3053 ، لاہور5118 ، ملتان 1807 اورکوئٹہ سے 381 افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں درخواستوں کی وصولی کا عمل تیز ہو گا، درخواستوں کی وصولی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے عازمین حج کی رہنمائی کیلیے موبائل ایپ پاک حج فعال کردی گئی ہے، عازمین رجسٹریشن، لاگ ان کیلیے شناختی کارڈ اور حج درخواست نمبر استعمال کریں۔
پاکستان
غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیر داخلہ
خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کریں گے۔
دھمکیوں اور جلائو گھیرائو کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا, جو کوئی بھی اسلام آباد آیا گرفتار کر لیا جائے گا۔ ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار سڑکیں اتنی نہیں بند کی گئیں جتنی پچھلی مرتبہ کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل سروس چل رہی ہے انٹرنیٹ جزوی طور پر بند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے ضروری شہریوں کی حفاظت ہے۔ پی ٹی آئی والے ہمیشہ اہم موقع پر ہی احتجاج کی کال دیتے ہیں۔ حکومت کسی صورت دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے ۔
خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے ۔ ہمارے پاس دو آپشنز ہیں انہیں آنے دیں یا ان کو روکیں۔ پنجاب میں کوئی ریلی نہیں نکلی صرف کے پی سے جلوس آ رہے ہیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار
-
دنیا 2 دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
پاکستان 2 دن پہلے
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج
-
علاقائی 2 دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
دنیا 2 دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا