دنیا
امریکہ : کورونا ویکسین کا دوسرا بوسٹر شاٹ منظور
واشنگٹن : امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کورونا ویکسین کے دوسرے بوسٹر شاٹ کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ( ایف ڈی اے) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فائزر اور موڈرنا ویکسین کی چوتھی اور تیسری ڈوز کے 4 ماہ بعد بوسٹر شاٹ لگایا جاسکے گا ، کورونا ویکسین کا دوسرا بوسٹر شاٹ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگایا جاسکے گا۔
امریکی ادارے کے مطابق کمزور قوت مدافعت والے 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو فائزر کا دوسرا بوسٹر شاٹ دیا جاسکے گا ، جبکہ کمزور قوت مدافعت والے 18سال سے زائد عمر کے افراد کو موڈرنا کا دوسرا بوسٹر ڈوز لگایا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر کیٹ بیڈنگ فیلڈ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ کورونا بوسٹر ڈوز کی دوسری خوراک کی منظوری فیصلہ اچھا ہے، دوسرے بوسٹر شاٹ کا مقصد شدید بیماری اور اسپتال میں داخل ہونے کے خلاف مزید تحفظ دینا ہے۔
کیٹ بیڈنگ فیلڈ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن معالج کے مشورے کے بعد دوسرا بوسٹر شاٹ لگوانے کا فیصلہ کریں گے۔
پاکستان
بیلا روس کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے،اہم ملاقاتیں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط شیڈول
بیلاروس کا وفد68 افراد پر مشتمل ہے، جن میں وزیر خارجہ سمیت 8 وزراء اور 43 کاروباری افراد شامل ہیں
بیلا روس کے صد ر الیگزینڈر لوکا شینکو آج پاکستان پہنچیں گے، بیلا روس کے صدر کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں ہوں گی۔
جبکہ بیلاروس کا وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے، بیلاروس کا وزارتی وفد وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نےاسلام آباد میں ان کا پر تپاک استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر بیلاروس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان بھی موجود تھے۔
بیلاروس کا وفد68 افراد پر مشتمل ہے، جن میں وزیر خارجہ سمیت 8 وزراء اور 43 کاروباری افراد شامل ہیں۔
وفد کے دورے کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارتی روڈ میپ پر دستخط کیے جائیں گے،جبکہ فریقین میں مختلف شعبوں میں 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے جن میں زراعت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ادویات سازی شامل ہیں۔
جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ طور پر الیکٹرک بسوں کی پیداوار کے منصوبے کوبھی حتمی شکل دینے پر بھی غور ہو گا، اس کے علاوہ زرعی مشینری اور ٹریکٹرز کی تیاری کی صنعت میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی و دفاعی تعاون، خطے و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔
جرم
پنو عاقل: کچے کےڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ،1 اہلکار شہید ، ایک زخمی
ڈاکوؤں کی جانب سے سدوجا کی پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔
ضلع سکھر کے علاقے پنو عاقل کی حدود میں دریائے سندھ کے کنارے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سندھ پولیس کی چوکی پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا،ڈاکوؤں کی جانب سے سدوجا کی پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر سکھر میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سکھر اور رینجرز کے افسران نے شرکت کی۔
ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت اربیلو چاچڑ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی اہلکار میں رضا محمد شامل ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف ہمارا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری رہےگا، انہوں نے مزید کہا کہ شہید اہلکار کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
علاقائی
لاہور: میٹرو بس سروس جزوی بحال، مختلف مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
میٹرو بس سروس کا روٹ گجومتہ سے ایم اے او کالج چوک تک کر دیا گیا ہے
لاہور میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے تا ہم اس کا روٹ محدود کر دیا گیا ہے،ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق میٹرو بس سروس کا روٹ گجومتہ سے ایم اے او کالج چوک تک کر دیا گیا ہے، جبکہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس کا روٹ احتجاج کے پیش نظر بند ہے۔
دوسری جانب پولیس نے جی ٹی روڈ اور نیازی چوک پر ٹریفک جزوی طور پر بحال کردی ہے جبکہ نیازی چوک میں لگائے گئے ٹرکوں کو ایک طرف سے ہٹاکر لوکل ٹرانسپورٹ کیلئے کھولے راستے گئے ہیں ،جبکہ اس وقت شاہدرہ ،بتی چوک، آزادی چوک اور داتا دربار پر ٹریفک کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں راستے دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں، تاہم لاہور میں موٹر ویز کے مختلف سیکشنز آج چوتھے روز اور جنرل بس اسٹینڈ، بادامی باغ اور بند روڈ کے اڈے بھی بدستور بند ہیں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
تفریح ایک دن پہلے
شان شاہد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں کیوں؟
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا
-
کھیل 2 گھنٹے پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
دنیا 2 دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا