پاکستان
ہمارے دل اور دروازے کھلے ہیں ، جیسے چاہیں گے کر لیں گے: حکومت کی ایم کیو ایم کوآفر
کراچی : اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعدحکومتی وفد بھی وزیر اعظم کا ایم کیو ایم کے پاس پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پانے کےبعد حکومتی وفد بھی پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم سے ملاقات کے لیے جا پہنچا ۔ پرویز خٹک ،عمران اسماعیل پر مشتمل 2رکنی حکومتی وفد نے مذاکرات کیے ۔
حکومتی وفد نے وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام ایم کیو ایم کو پہنچایا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد وزیراعظم عمران خان کا پیغام لے کر پہنچا ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ ہر قسم کے معاہدے کے لیے موجود ہیں ،ایک وزارت آفر کی تھی،اس سے آگے بھی جو چاہیں گے دیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ ہمارے دل اور دروازے کھلے ہیں ، امید ہےایم کیو ایم سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے گی، انشاء اللہ صبح تک فیصلہ ہو جائے گا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا اہم پیغام خالد مقبول صدیقی کو پہنچایا ہے۔ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے کل دوبارہ ملاقات ہو گی۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ صبح ایم کیو ایم کی کال کا انتظار کروں گا، ایم کیو ایم اپوزیشن معاہدے کا علم نہیں ، ایم کیو ایم کیلیےبڑا نازک اور حساس فیصلہ ہو گا، پیپلز پارٹی نےہمیشہ ایم کیو ایم سے دھوکا کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کا چوروں کا جھرمٹ تو کچھ بھی آفر کرنے کیلیے تیار ہے۔
کھیل
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
بھارت نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی
پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز کی بڑی شکست دے کر بارڈر گواسکر ٹرافی کے 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلا میچ پرتھ میں کھیلا گیا جس کی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی تاہم میزبان ٹیم 104 رنز ہی بناسکی اور یوں بھارت کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 487 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 534 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں کینگروز بیٹنگ لائن اپ دوسری اننگز میں بھی فلاپ رہی اور پوری ٹیم 238 رنز ہی بناسکی، 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخلہ نہ ہوسکے، ٹریوس ہیڈ 89 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے کپتان جسپریت بمرا نے پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے، محمد سراج نے میچ میں 5 اور ہرشت رانا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز مجموعی طور پر 17 وکٹیں گری تھیں، جس سے بظاہر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ یہ میچ تیسرے دن ہی ختم ہوجائے گا لیکن بھارتی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرکے ناقدین کو خاموش کردیا۔
پہلی اننگز
بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وُڈ نے 4 جب کہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
روہت شرما کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے جسپریت بمرا نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 104 رنز پر ہی ڈھیر کردیا، حیران کن طور پر پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں ہی داخل نہ ہوسکے، بھارت کی جانب سے بمرا نے 5، ہرشت رانا نے 3 اور محمد سراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز
پہلے روز 17 وکٹیں گرنے کے بعد کھیل کے دوسرے روز آسٹریلیا کی 3 وکٹیں گریں جس کے بعد دوسری اننگز میں بھارت کے یشسوی جیسوال اور کے ایل راہل نے دوسرے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 172 رنز بنائے۔
یشسوی جیسوال نے نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ وہ 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے، کے ایل راہل 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 5 رنز پر آؤٹ ہونے والے ویرات کوہلی نے دوسری اننگز میں 143 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے نہ صرف اپنی کھوئی ہوئی فارم بحال کی بلکہ آسٹریلیا کے خلاف بھارت کو مضبوط پوزیشن میں کھڑا کردیا۔
ویرات کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 30 ویں سنچری بنائی، آسٹریلوی سرزمین پر یہ انکی 7 ویں سنچری تھی، یوں وہ نے آسٹریلیا کی سرزمین پر سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا 6 سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔
534 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے تیسرے دن کے اختتام پر صرف 12 رنز پر ہی 3 وکٹیں گنوادی تھیں، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین اور ناتھن میکسوینی دونوں اننگز میں ناکام رہے۔
دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن میکسوینی صفر، عثمان خواجہ 4، پیٹ کمنز 2، مارنس لبوشین 3، اسٹیو اسمتھ 17، ٹریوس ہیڈ 89، مچل مارش 47، الیکس کیری 36، مچل اسٹارک 12 اور ناتھن لیون صفر پر آؤٹ ہوئے۔
تجارت
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پاک بیلاروس 5سالہ تعاون پر نیوٹریفوڈ اینڈ فارماسیوٹیکل کمپنی اور بیلاکٹ سمیت مختلف مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔
پاک بیلاروس 5سالہ تعاون پر نیوٹریفوڈ اینڈ فارماسیوٹیکل کمپنی اور بیلاکٹ سمیت مختلف مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
تقریب میں "شہزاد ٹریڈ لنکس" اور "منسک موٹر پلانٹ" کے درمیان مصنوعات کی فراہمی کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، "شہزاد ٹریڈ لنکس" اور "بیلشینا" کے مابین پاکستانی منڈی میں ٹائرز کی فراہمی کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
قبل ازیں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجاری سردار جام کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے، پاکستان میں بیلاروس کے ٹریکٹرز پائیداری اور مضبوطی کی علامت سمجھے جاتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان 27-2025 کے لیے روڈ میپ پر اتفاق ہوا ہے ، دونوں ممالک تعاون کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس علاقائی تجارت اور کنیکٹیویٹی کے فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم میں شراکت دار ہیں، پاکستان بیلاروس سے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے توانائی، زراعت، آئی سی ٹی اور دیگر شعبے کھلے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں تنوع لانے کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے گوشت، ڈیری، زرعی مصنوعات اور کاغذی مصنوعات کی برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں، بیلاروس کے ساتھ تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے اور مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان خطے میں تجارتی اور ٹرانزٹ حب بننے کے لیے پر عزم ہے۔
دنیا
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
کارگو طیارہ ڈی ایچ ایل جرمنی کے شہر لیپزگ سے ولنیئس آ رہا تھا،ترجمان ائیر پورٹ
لتھوانیا کے دارالحکومت میں ولنیئس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا،جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان ہوائی اڈے ماریئس زیلینیئس کا کہنا ہے کہ کارگو طیارہ ڈی ایچ ایل جرمنی کے شہر لیپزگ سے ولنیئس آ رہا تھا کہ اس دوران ولنیئس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب 2 منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا۔
اب تک کی حاصل ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں2 پائلٹ اور کمپنی کے 2 ملازمین سوار تھے۔جن مبینہ طور پر ایک پائلٹ حادثے میں بچ گیا ہے جبکہ ایک کو شدید اندرونی چوٹوں کے ساتھ ملبے سے نکالا گیا تاہم وہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے گزر گیا جبکہ باقی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
کارگو طیارہ دو منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا یا ، جس کے نتیجے میں وہاں آگ لگ گئی،جہاں سے 12 مقامی باشندوں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا اور فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے ،تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طیارے کو حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔
-
دنیا 2 دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں
-
کھیل 3 گھنٹے پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا