Advertisement
علاقائی

منڈی بہاؤالدین : پولیس کا چھاپہ ، زمیندار کے ڈیرہ پر قید 10 افراد بازیاب

منڈی بہاوالدین: سول لائن پولیس نے زمیندار کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر قید سے 10افراد بازیاب کرالیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مارچ 17 2021، 2:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  سول لائن پولیس کا چھاپہ،زمیندار کے ڈیرہ میں قید سے 10افراد بازیاب کرالیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ  بازیاب ہونے والوں 3خواتین اور سات بچے شامل ہیں۔ خواتین اور بچوں کو بحفاظت تھانہ سول لائن منتقل کردیاگیا۔خواتین اور بچے تین روز سے سوہاوہ بولانی کے ڈیرہ میں قید تھے۔

ایس ایچ او اظہر تارڑ کہتے ہیں کہ  بااثر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ اللہ دتہ کی فیملی کے 10افراد کو رقم کے عوض قید کیا گیاہے۔ بازیابی کے بعد خواتین اور بچوں کو تھانہ میں کھاناکھلایاگیا۔

زمیندار محمد نواز کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے کام کرنے کے عوض ایڈوانس 7لاکھ روپے وصول کئے تھے۔ کچھ عرصہ قبل فرار ہوگئے تھے دوبارہ پکڑ کر لائے تھے۔

ڈی پی او علی رضا کا کہنا ہے کہ  متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیاجائے گا۔ کسی کو بھی قید کرناسنگین جرم ہے،سخت ایکشن لیاجائے گا۔

Advertisement
Advertisement