Advertisement
پاکستان

اپوزیشن قرارداد واپس لے اور اپنی عزت بچائے:بابر اعوان

اسلام آباد:وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی قرارداد واپس لے کر اپنی عزت بچائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مارچ 31 2022، 10:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اپوزیشن قرارداد واپس لے اور اپنی عزت بچائے:بابر اعوان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ منحرف اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منحرف ارکان کو آرٹیکل 63 اے کے تحت ڈی سیٹ کروایا جائے گا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا درمیان کا کوئی راستہ نکل سکتا ہے؟ 

اس پر بابر اعوان نے کہا کہ درمیان کا راستہ کیوں نہیں نکل سکتا۔ 

درمیان کا راستہ یہ ہے کہ اپوزیشن قرارداد واپس لے کر اپنی عزت بچائے۔

Advertisement