Advertisement
پاکستان

اپوزیشن کا پارلیمانی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:متحدہ اپوزیشن کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارلیمانی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 31st 2022, 10:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اپوزیشن کا پارلیمانی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی رہائش گاہ پر متحدہ اپوزیشن کے قائدین کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی، اسعد محمود، سردار اختر مینگل سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

متحدہ اپوزیشن اوراس کا ساتھ دینے والی جماعتوں کے 172 ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری ہونے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے ارکان قومی اسمبلی کی مطلوبہ سے زائد تعداد میں دستیابی پراطمینان کا اظہار کیاگیا۔

اجلاس نے آئین، قانون اور پارلیمانی جمہوری عمل کے ذریعے تحریک عدم اعتماد کو طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے فیصلے کا اعادہ کرتے ہوئے دوٹوک طور پر واضح کیا کہ عمران خان کو اپوزیشن کوئی این آر او نہیں دے گی۔

Advertisement