تیونس کی اسمبلی کے نائب اسپیکر طارق فتیتی کے مطابق آن لائن اجلاس میں تقریباً 116 ممبران نے صدر کے اقدامات کے خلاف ووٹ دیا جن کا استعمال وہ اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے کرتے رہے ہیں۔


تیونس:افریقی ملک تیونس کے صدر قیس سعید نے ارکان پر بغاوت کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے پارلیمان کو تحلیل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیونس کی 217 رکنی پارلیمان کو صدر نے کافی عرصے سے معطل کر رکھا تھا، اس کے باوجود پارلیمنٹ کے 124 ارکان نے آن لائن اجلاس کیا جس میں صدارتی فرمان کو منسوخ کرنے کے حق میں ووٹ دیا ، تاہم صدر نے اس کو بغاوت کی کوشش قرار دیتے ہوئے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ معطل شدہ پارلیمنٹ کو اب تحلیل کر رہے ہیں۔
پارلیمان تحلیل ہونے کے بعد تیونس کے وزیر انصاف نے اٹارنی جنرل سے کہا ہے کہ وہ ریاست کی سلامتی کیخلاف سازش کرنے پر اب تحلیل شدہ پارلیمنٹ کے ارکان کے خلاف عدالتی تحقیقات کا شروع کریں۔
تیونس کی اسمبلی کے نائب اسپیکر طارق فتیتی کے مطابق آن لائن اجلاس میں تقریباً 116 ممبران نے صدر کے اقدامات کے خلاف ووٹ دیا جن کا استعمال وہ اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے کرتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 2019 کے صدارتی انتخابات میں قیس سعید ایک آزاد امیدوار کے طور پر سامنے آئے اور النہضہ سمیت کئی جماعتوں نے ان کی حمایت کی تھی۔ سعید نے اپنی مہم کے دوران بدعنوانی سے نمٹنے اور تیونس کی سیاست کو صاف اور شفاف بنانے کا وعدہ کیا تھا۔تاہمگزشتہ برس انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم ہشیم مشیشی کو اچانک برطرف کر دیا اور مقننہ کو بھی معطل کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ صدارتی فرمان کے ذریعے اپنے اختیارات میں اضافہ کرتے گئے اور یہاں تک کہ انہوں نے عدالت سے متعلق بعض نئے اختیارات بھی خود حاصل کر لیے تھے۔
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- ایک دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل



