کل سیاست کا اہم دن، پیر کوسیاست سے ریٹائرہو رہا تھا، فوری الیکشن ضروری:شیخ رشید
پاکستان کی سیاست میں کل کا دن اہم ہوگا، مہنگائی ہوئی لیکن لوگ عمران خان کو پسند کرتے ہیں ،


اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نہیں پتہ پرسوں سیاست میں ہونا ہے یا کہاں ہونا ہے، چور عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں، لیکن میں عمران خان کے ساتھ ڈٹ کرکھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، جو نسلی اصلی ہوتا ہے وہ امتحان کے وقت کھڑا ہوتا ہے۔
یونیورسٹی چارٹر کی گراونڈ بریکنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر غداروں اور بکنے والوں کو پسند نہیں کرتا، ہمارے غریب کافی امتحان سے گزرے ہیں، پیر کو میں سیاست سے ریٹائرڈ ہونا چاہتا تھا، ریٹائرڈ اس لیے نہیں ہو رہا لوگ کہیں گے عمران خان کو اکیلا نہ چھوڑ دوں۔
پاکستان کی سیاست میں کل کا دن اہم ہوگا، مہنگائی ہوئی لیکن لوگ عمران خان کو پسند کرتے ہیں ،عمران خان کو عدم اعتماد میں شکست بھی ہوجائے تو وہ انکا مقابلہ کریں گے۔
ملکی ذمہ داروں کو انتخابات کا فیصلہ جلد کرنا چاہیے ، میڈیکل یونیورسٹی بناتے وقت میرے 2 ساتھی شہید ہوگئے، وزیرداخلہ شیخ رشید نے شہدا کے لواحقین کے لیے 25،25لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
وزیرداخلہ نے بتایا کہ عثمان بزدار نے جاتے جاتے وقارالنسا یونیورسٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، زندگی کا سب سے مشکل کام وقار النسا کالج کو یونیورسٹی بنانا ہے، نظام کی خرا بی کی وجہ سے 14بار لاہور جانا پڑا، ایکنک میں نالہ لئی کا منصوبہ رکھا تھا، لوگ نہیں چاہتے غریبوں کی بستیاں ترقی کریں۔
ایسے ایسے لوگوں کے نخرے اٹھائے ہیں جن سے میں سلام نہیں لینا چاہتا، نئے انتخابات کی اس لئے ضرورت ہے تاکہ لوگ دیانت داروں کو منتخب کریں۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 6 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 7 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 9 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago






