Advertisement
پاکستان

علیم خان کے الزامات پر تحریک انصاف کا رد عمل

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے علیم خان کے الزامات کو نامناسب اور رکیک حملے قرار دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 5th 2022, 1:40 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
علیم خان کے الزامات پر تحریک انصاف کا رد عمل

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر علیم خان کے الزامات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رہنما تھڑیک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ علیم خان صاحب کی پریس کانفرنس پر سخت افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان کے تمام گلے حکومت کے دوسرے سال کے ہیں، جب حکومت تھی اس وقت بات ہوتی تو کوئی وزن بھی تھا۔ اس وقت یہ الزامات نامناسب ہیں۔ فواد چودھری نے کہا جب آپ کسی کے قریب رہے ہوں اور بعد میں اس سے اختلافات ہو جائیں تو گفتگو میں تہمتیں لگانے سے اپنی ہی عزت کم ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت ساری ایسی باتیں تھی جو میں چاہتا تھا کہ قوم کے سامنے رکھوں اور لوگوں تک کچھ حقائق پہنچیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 30 اکتوبر 2011 کا جلسہ آیا تو عمران خان اور میاں محمودالرشید میرے پاس تشریف لائے اور کہا کہ یہ جلسہ آپ نے آرگنائز کرنا ہے اور اس کے بعد 2018 تک شاید ہی کوئی ایسا ایونٹ، جلوس، ریلی اور احتجاج نہیں جس کی انتظامی ذمہ داری میری یا میری ٹیم کی نہ رہی ہو۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ اگر خان صاحب سچے ہیں تو میرے ساتھ بیٹھ کر مقابلہ کریں، اگر میں جھوٹا ہوا تو سب کے سامنے اپنے آپ کو گولی ماروں گا۔انہوں نے کہا ہے کہ 183ممبران میں سے پی ٹی آئی میں کوئی قابل بندہ نظرنہیں آیا، پرویزالہیٰ سے صرف پانچ ووٹ لینے کے لیے فیصلہ کیا گیا، سب سے بڑا ڈاکو پرویزالہی کو کس نے کہا تھا؟ اور ہمیں غدار کہا جا رہا ہے، پرویزالہیٰ کو اگر وزیراعلیٰ بنانا تھا تو 26 سال جدوجہد کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

علیم خان کا کہنا تھا کہ شجاعت حسین کے بیٹے کو اپوزیشن کے ساتھ کھڑا ہونے پر سلام پیش کرتا ہوں، ہم تو غدار بن گئے ہمت کریں کہیں (ق) لیگ والوں کے نام لیں، مونس الہیٰ نے بولیاں لگا کر بازار لگایا ہوا ہے، نیا پاکستان اب پرویزالہی بنائیں گے افسوس ہوتا ہے، عثمان بزدار کے بارے میں عمران خان کو بتایا لیکن کچھ نہیں ہوا، عمران خان کے ترجمان ایسے ہیں جن کی ہم نے شکلیں بھی نہیں دیکھی تھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے بارے میں صرف میں نے نہیں پارٹی کے اور لوگوں نے بھی شکایات کی تھیں۔

Advertisement
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 3 دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 18 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 19 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 21 گھنٹے قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement