ملک کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔


شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی دعاؤں سے آج اللّٰہ نے پاکستان کو بچا لیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، آج حق کو فتح اور باطل کو شکست ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سیلیکٹڈ وزیراعظم کو ایوان نے آئین اور قانون کے ذریعے گھر کا راستہ دکھایا، ڈالر 190سے واپس 182 روپے پر آگیا ہے، سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا، اب آئندہ کوئی نظریہ ضرورت کا سہارا نہیں لے سکے گا۔
شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ایک لاکھ تک تنخواہ والے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ ملک کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک ہفتے سے ڈراما چل رہا تھا، جھوٹ پر جھوٹ بولا جا رہا تھا، کل بھی ڈپٹی اسپیکر نے خط لہرایا، میں نے آج تک وہ خط نہیں دیکھا، اس سے متعلق دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجانا چاہیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد 8 مارچ کو جمع کروائی گئی، ہماری میٹنگز اور فیصلے اس سے کئی دن پہلے ہوچکے تھے، قوم حقیقت جاننا چاہتی ہے۔
سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد سینکڑوں روپے کمی
- 2 hours ago

مریم نواز کا جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ
- an hour ago
جی میل صارفین کے لیے گوگل نے نیا فیچر متعارف کرا دیا
- an hour ago

ٹرین حادثات کے تدارک کیلئے ہر کوچ میں بریک پاور لازمی قرار
- 3 hours ago

چینی وزیر خارجہ 21 اگست کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
- 2 hours ago

کراچی کے مختلف علاقو ں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،کئی فیڈر ٹرپ کر گئے
- an hour ago

ڈی چوک احتجاج کیس: عدالت نے مزید چار پی ٹی آئی کارکنوں کو سزاسنادی
- 15 minutes ago
دبئی سے اسلام آبادآنے والے شہری میں منکی پاکس کی تصدیق
- an hour ago

ملک سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- an hour ago

بلاک بسٹربالی وڈ فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے نامور اداکارانتقال کر گئے
- 2 hours ago

شہر قائد میں چند گھنٹوں کی بارش نے ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی
- 12 minutes ago

وزیر ریلوے کے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے احکامات کو لاہور انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا
- 30 minutes ago