اسلام آباد:سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان بدھ کے روز پشاور اور اتوار کو کراچی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔


تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بدھ کے روز خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ عوام اب نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
پشاور تیار ہو؟ چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان انشاء اللہ پرسوں بدھ کے روز خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں جلسے سے خطاب کریں گے- #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور عوام اب نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں- انشاء اللہ منزل قریب ہے پاکستان - ایک خوددار پاکستان
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 11, 2022
فیصل جاوید کا اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ایک خوددار پاکستان کی منزل قریب ہے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما علی حیدر زیدی نے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 17 اپریل کو کراچی آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مزار قائد کراچی میں تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے۔
کراچی!!
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) April 11, 2022
کپتان آرہا ہے!
جلسہ عام - مزار قائد
بروز اتوار، 17 اپریل 2022
بوقت رات 9 بجے#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور#امپورٹڈ_گورمنٹ_نامنظور
علی زیدی نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی دیگر رہنما بھی جلسے میں موجود ہوں گے جبکہ جلسے کا آغاز 17 اپریل کو رات 9 بجے ہوگا۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 9 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 14 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 9 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 16 گھنٹے قبل





