لاہور : بھارت سے تقریبا دوہزار دو سو سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔


تفصیلات کے مطابق بھارت سے تقریبا دوہزار دو سو سکھ یاتری اپنے مذہبی اور ثقافتی میلے بیساکھی میں شرکت کیلئے آج واہگہ بارڈر لاہور کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے ۔
وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گورد وارہ پر بندھک کمیٹی کے عہدید ار یاتریوں کا استقبال کیا ۔ وقف املاک بورڈ کے ترجمان عامر ہاشمی کے مطابق سکھ یاتریوں کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ لاہور پہنچنے کے بعد یاتری ریل اور کوچز کے ذریعے حسن ابدال پہنچیں گے جہاں جمعرات کو ویسا کھی کی بڑی تقریب ہوگی۔
یاتری اس ما ہ کی 21تاریخ کو پاکستان سے بھارت روانہ ہونگے۔
بیساکھی میلہ :
بیساکھی کا تہوار سکھوں کے لیے مذہبی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، اس دن ان کے دسویں گرو (گروگوبند سنگھ) نے پانچ پیاروں کا امتحان لے کر سکھ مذہب میں ذات پات کے تصّور کو ختم کیا تھا ۔
اس میلے کو بیساکھی کے علاوہ وساکھی بھی کہا جاتا ہے اور سکھ برادری کو خالصہ بھی کہتے ہیں اور ان کا یہ تہوار ان کے شمسی سال کی شروعات میں منایا جاتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری10روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
- 22 minutes ago

سیالکوٹ میں منعقدہ ایکسپو میلے میں شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت
- 28 minutes ago

سابق برازیلین صدر بولسونارو مجرم قرار،عدالت نے27 سال قید کی سزا سنا دی
- 2 hours ago

1965کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
- an hour ago

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
- 13 hours ago

سلامتی کونسل اجلاس: تمام15 ارکان کی اسرائیل کا نام لیے بغیرقطر پرحملوں کی شدید مذمت
- 2 hours ago

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کشتیوں کے 3 حادثے، 8 جاں بحق، 67 افراد کو بچا لیا گیا
- 12 hours ago

ایشیاکپ: پاکستان آج اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا
- 2 hours ago

5 اکتوبر احتجاج کیس: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانت میں توسیع
- 33 minutes ago
پی ٹی اے نے نان رجسٹرڈ موبائل فونز کی خرید و فروخت جرم قرار دے دیا
- an hour ago

سیلاب نےپنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی پر تباہی مچادی، زمینی رابطے منقطع،لاکھوں ایکڑ فصلیں برباد
- 38 minutes ago

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے معروف اداکار،رائٹر اورڈائریکٹر نسیم وکی کی ملاقات
- 4 minutes ago