لاہور: پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز سری لنکا کے خلاف سیریز سے کرے گی۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز یکم جون سے شروع ہوگی ، باقی دو میچز تین اور پانچ جون کو کھیلے جائیں گے، یہ تمام میچز کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز میں شرکت کے لیے دونوں ٹیمیں 19 مئی کو کراچی پہنچیں گی ، یہاں تین روزہ ٹریننگ سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوجائے گا۔
سیریز کے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔
اس سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا 11 روزہ تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اکیڈمی اوول میں منعقد ہوگا، کیمپ میں 26 خواتین کرکٹرز کو طلب کیا جائے گا۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے میچز اپنے ملک میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے، وہ سری لنکا کے استقبال کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سیریز کے ذریعے وہ اپنے کرکٹ سیزن کے نئے سرے سے آغاز کی منتظر ہیں ، یقین ہے قومی خواتین کرکٹ ٹیم سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔
اس سیریز کے اختتام پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے آئرلینڈ پہنچے گی ، جہاں تیسری ٹیم آسٹریلیا کی ہوگی ، اس کے بعد اسکواڈ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے برمنگھم روانہ ہوجائےگا۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا یہ تیسرا ایڈیشن ہے، پاکستان میں کورونا کی وباء پر قابو پانے کے بعد یہ پہلی انٹرنیشنل سیریز ہوگی، لہٰذاان میچز کے لیے منیجڈ انورنمنٹ میں نرمی کی جائے گی ۔
سیریز سے قبل تمام کھلاڑیوں، آفیشلز اور اسپورٹ اسٹاف کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی، جس شخص کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے گا اسے پانچ روز کے لئے آئسولیشن میں بھیج دیا جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 3 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 3 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 4 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 7 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 6 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 4 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 5 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 6 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 5 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 7 گھنٹے قبل