لاہور: کالج روڈ امیر چوک کے قریب میں آئس کے عادی نشئی نے اپنے گھر اور سسرال میں فائرنگ کر کے والدین سمیت 6 افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔


آئس کے نشے نے ایک اورگھر برباد کردیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے کالج روڈ امیر چوک کے قریب آئس کے نشے میں دھت ملزم عابد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے والدین، بہن، بھائی ، خالہ ساس اور بھانجے کو قتل کردیا ، قتل ہونیوالوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔
قتل ہونےوالوں میں 60 سالہ غلام حسین اور اس کی بیوی آسیہ بی بی، 15 سالہ ہمایوں ، 35 سالہ راحیلہ بی بی شامل ہیں ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا ، پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کردیا اور اہم شواہد اکٹھے کیے ۔
ابتدائی بیان کے مطابق ملزم 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور جائیدا دکے تنازعہ پر اکثر گھر میں جھگڑارہا کرتا تھا ۔
پولیس کے مطابق ملزم عابد نے پہلے اپنے گھر والوں اور پھر شیراز ٹاؤن میں واقع سسرال والوں کے گھر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس کی ساس شگفتہ بی بی جاں بحق ہوگئی جبکہ سسراور دو خواتین زخمی ہیں ۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، آئی جی پنجاب نے قائم مقام سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 19 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 9 minutes ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 18 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 19 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 3 minutes ago





