Advertisement

لاہور : نشے کے عادی شخص کی گھر اور سسرال میں فائرنگ ، 6 افراد قتل

لاہور:  کالج روڈ امیر چوک کے قریب میں آئس کے عادی نشئی نے اپنے گھر اور سسرال میں فائرنگ کر کے والدین سمیت 6 افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 15th 2022, 5:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور : نشے کے عادی شخص کی گھر اور سسرال میں فائرنگ ، 6 افراد قتل

آئس کے نشے نے ایک اورگھر برباد کردیا ،اطلاعات کے مطابق   لاہور کے علاقے   کالج روڈ امیر چوک کے قریب   آئس کے نشے میں دھت ملزم عابد نے اندھا دھند فائرنگ کر  کے  والدین، بہن، بھائی ،  خالہ ساس  اور بھانجے کو قتل کردیا ، قتل ہونیوالوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔  

قتل ہونےوالوں میں 60 سالہ غلام حسین اور اس کی بیوی آسیہ بی بی، 15 سالہ ہمایوں ،  35 سالہ  راحیلہ بی بی شامل ہیں ۔  

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی  اور فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا ،   پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کردیا اور اہم شواہد اکٹھے کیے ۔

ابتدائی بیان  کے مطابق  ملزم 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور جائیدا دکے تنازعہ پر اکثر گھر میں جھگڑارہا کرتا تھا ۔

پولیس کے مطابق ملزم عابد نے پہلے  اپنے گھر والوں اور پھر شیراز ٹاؤن میں واقع سسرال والوں کے گھر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس کی ساس شگفتہ بی بی جاں بحق ہوگئی جبکہ سسراور دو خواتین  زخمی ہیں  ۔ 

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے فائرنگ  کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، آئی جی پنجاب نے قائم مقام سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ 

Advertisement
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • ایک گھنٹہ قبل
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • 2 دن قبل
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • 2 دن قبل
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 2 دن قبل
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 7 گھنٹے قبل
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • 2 دن قبل
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 7 گھنٹے قبل
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 3 گھنٹے قبل
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 2 گھنٹے قبل
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • 2 دن قبل
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 2 دن قبل
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement