جی این این سوشل

جرم

سوشل میڈیا ایکٹوٹس گرفتاری!ایف آئی اے کسی کوہراساں نہ کرے، ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

ایف آئی اے کے نئے تعینات کردہ ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوشل میڈیا ایکٹوٹس گرفتاری!ایف آئی اے کسی کوہراساں نہ کرے، ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قینی بنائیں کہ کسی کا آزادی رائے کا حق متاثر نہ ہو، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا کارکنوں کی گرفتاری کیس کو نمٹا دیا۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کارکنوں کی گرفتاری اور گھروں میں چھاپوں کے کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ایف آئی اے میں نئے ڈائریکٹر آئے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی کا آزادی رائے کا حق متاثر نہ ہو۔

عدالت درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے متاثرہ فریقین کے ساتھ کوآرڈینیشن کیلئے نمائندہ مقرر کریں۔ ایف آئی اے قانون کے مطابق کارروائی کرے ، ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائمز یقینی بنائیں کہ کسی کو ہراساں نہ کیا جائے۔

ایف آئی اے کے نئے تعینات کردہ ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے ڈائریکٹر سائبر کرائم کو ہدایت دی کہ یقینی بنائیں کہ ایف آئی اے کسی کو ہراساں نہ کرے، آپ نئے آئے ہیں، عدالت کو آپ پر مکمل اعتماد ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس عدالت کو آپ سے توقع ہے کہ آپ اختیارات کے غلط استعمال کو ختم کرینگے، ایف آئی اے جو بھی کرے وہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے، ایف آئی اے نے ایس او پیز بنائے تھے ان پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ایف آئی اے کسی کی فیملی کو ہراساں نہ کرے، قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اے پہلے کافی ہراسگی کرتا رہا ہے اب آپ نے اسے ختم کرنا ہے، تنقید ہو سکتی ہے مگر کسی کو اشتعال نہیں دلا سکتے، ہم ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ کوئی مجاز افسر مقرر کریں جو آپ سے کوآرڈینیٹ کرے۔

ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ ہمارے تین ورکرز لاہور میں اٹھائے تھے جنہیں جوڈیشل کر کے ضمانت کروا رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم یہ درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا رہے ہیں، اگر کوئی شکایت ہو تو ڈائریکٹر سائبر کرائم کو بتائیں، ہم نہیں چاہتے کہ یہ دوبارہ کورٹ آئیں، آپ سے پہلے جو تھے وہ کافی اس عدالت آتے تھے۔

ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ اگر کوئی غیر قانونی کام ہوا تو ہم عدالتی اوقات کے بعد بھی عدالت سے رجوع کریں گے، چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ پوچھتے ہیں کہ رات کو عدالت کیوں لگی تو یہ 2019 کا نوٹی فکیشن ہے۔

دنیا

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل

اسرائیلی فوج نے غزہ میں فوجی کارروائی شروع کردی، رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران 12 فلسطینی شہید ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل ہوگئے ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ میں فوجی کارروائی شروع کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کی صبح اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ وہ رفح کے مشرقی حصے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 12 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

علازہ ازیں غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ اور مصر کی سرحد پر رفح کراسنگ سے فوٹیج میں گولیوں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔مغربی کنارے میں بھی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی اور مصری حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹینک غزہ کے جنوبی قصبے رفح میں داخل ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں دو ریزرو فوجی افسران کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جن کا تعلق اسرائیلی فوج کی 6551ویں بٹالین کے 551ویں بریگیڈ سے تھا ۔ دونوں کی عمریں 31 سال تھیں اور دونوں اسرائیلی فوج میں میجر تھے۔ اس سے قبل اتوار کو کریم شالوم بارڈر کراسنگ کے قریب راکٹ حملے میں چار اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی کاروباری وفد کا دورہ، پاکستان کی مہمان نوازی کا اعتراف کیا، وزیراعظم

سعودی وفد کے سربراہ نے جس انداز میں پاکستانی حکام کی تعریف کی اس سے بے حد خوشی ہوئی ہے ، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی کاروباری وفد کا دورہ، پاکستان کی مہمان نوازی کا اعتراف کیا، وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے کاروباری وفد نے پاکستان کادورہ کیا اور پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی وفد کے سربراہ نے جس انداز میں پاکستانی حکام کی تعریف کی اس سے بے حد خوشی ہوئی ہے اور برادر ملک سعودی عرب کے وفد نے جس گرمجوشی کا مظاہرہ کیا وہ میرے لئے باعث فخر ہے۔ سعودی وفد نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وزرا کی تیاری کو بے حد سراہا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کے کاروباری وفد کے کامیاب دورے کو ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفدکا کہناتھا کہ ہم نے پاکستان میں ایک نیا دور دیکھا ہے، وفد کے کے سربراہ پاکستانی حکام کی تیاری سے بے حد متاثر ہوئے، وفد دورے کی پیشرفت سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کرے گا ۔

انہوں نے دورے پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ وہ انتہائی مسرت کے ساتھ واپس جا رہے ہیں اور واپس سعودی عرب جا کر بتائیں گے کہ ہم نے پاکستان میں ایک نیا دور دیکھا ہے۔ یہاں پر ہماری بزنس ٹوبزنس ملاقاتیں ہوئیں۔ پاکستانی حکام نے سعودی وفد کو بھرپور طریقے سے پریزینٹیشنز دیں جو کہ ہمارے لئے انتہائی حوصلہ افزا بات ہے۔ سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا ک ہ دورے کو کامیاب بنانے کے لئے وفاقی وزیرتجارت ، وفاقی وزیرپٹرولیم، وفاقی وزیر خزانہ ، وفاقی وزیر ہوا بازی اور وفاقی وزیر بجلی سمیت متعلقہ سیکرٹریز اور وزارتوں کا بڑااہم کردار رہا ہے ، ان کی بہترین کاوشیں لائق تحسین ہیں جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے والے حکام کا ایک اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ ایک انتہائی اہم دن تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی کوشش نہیں کر رہے، فیصل کریم کنڈی

صوبے اور وفاق کے درمیان پُل کا کردار ادا کروں گا، گورنر کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی کوشش نہیں کر رہے، فیصل کریم کنڈی

نومنتخب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی کوشش نہیں کر رہے، صوبے کی گورننس زیادہ بہتر نہیں ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے حالات سب کے سامنے ہیں، یہاں میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں۔ صوبے اور وفاق کے درمیان پُل کا کردار ادا کروں گا، دوری سے عوام پریشان ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی کا اسلام آباد میں مقدمہ لڑوں گا، عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ترجیح ہوگی۔ وفاق سے تنازع رہا تو خیبر پختونخوا کے لوگ 5 سال پیچھے رہیں گے، چھوٹے شخص کو بڑے عہدے پر بٹھا دیں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبرپختونخوا کا مقدمہ لڑنا ہے، جب نفرت ہوگی تو صوبہ اور ملک ترقی نہیں کرے گا، صوبے کے پیسے لینے کا بھی ایک فورم ہے جہاں مقدمہ لڑیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ وہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے متنازع بیانات نہ دیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے تو قانون اپنا راستہ لے گا۔

گورنر کے پی نے مزید کہا کہ 9 مئی قریب آتے ہی پاکستان تحریک اںصاف ( پی ٹی آئی) نے وہی بیانات شروع کردیے۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو ریلیف نہیں ملنا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll