واضح رہے کہ 11 اپریل کو ملک کے 23واں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد دیگر ممالک کے سربراہان سمیت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شہباز شریف کو مبارک دی تھی۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے ہم منصب سے نیک تمناﺅں پر اظہار تشکر کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلفیہ آل ثانی اور نائب امیر شیخ عبداللہ بن حمد نے وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔
قطر کے امیر اور نائب امیر کے تہنیتی پیغام کے جواب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قطر اور پاکستان برادر ممالک ہیں اور اخوت اور اسلامی بھائی چارے کے عظیم رشتوں میں بندھے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ قطر میں بڑی تعداد میں پاکستا نی مقیم ہیں اور وہ قطر کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے پاکستان کی ہر مشکل اور آڑے وقت میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے مدد کی ہے جس کی ہم بے حد قدر کرتے ہیں۔
انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پاکستان اور قطر کے تعلقات کو نئی بلندیوں اور قربتوں سے ہمکنار کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قطر نے سستی ترین ایل این جی فراہم کر کے پاکستان کو روشن بنانے میں ناقابل فراموش مدد کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 14 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 13 گھنٹے قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 10 گھنٹے قبل
