ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ ( پی جے ایل) کا پہلا ایڈیشن اکتوبر 2022 میں ہوگا
لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) رمیز راجہ نے پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کی طرح جونیئر لیگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ ( پی جے ایل) کا پہلا ایڈیشن اکتوبر 2022 میں ہوگا ، پی سی بی نے دلچسپی رکھنے کیلئے ٹائٹل کی سپانسر شپ ، لائیو سٹریمنگ ، اور ٹیم فرنچائزز کے حقوق کیلئے بولی لگانے کی دعوت دیدی ہے ۔
رمیز راجہ نے ٹورنامنٹ کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " پی جے ایل جیسے اقدامات کا مقصد کرکٹرز کیلئے مزید مواقع پیدا کرنا ، ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنا اور انہیں عالمی معیار کا کھلاری بنا کر ملکی اور بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان موجود فرق کو ختم کرنا ہے ۔ایک نوجوان کو صحیح ماحول کے ساتھ ایک باصلاحیت کھلاڑی کی شکل میں ڈھالا جا سکتاہے ۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پی جے ایل کا تصور پی ایس ایل سے ملتا جلتا ہے جہاں شہر کی ٹیمیں ڈرافٹ سسٹم کے ذریعے دنیا بھر سے نوجوان کرکٹرز کو چنیں گی۔ پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ پی جے ایل نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں میں مزید نکھار اور اضافہ لائے گا ۔
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 14 منٹ قبل
حکومت سندھ کاسرکاری ملازمین کیلئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
- 43 منٹ قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 21 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 19 گھنٹے قبل
معاشی چیلنجزکے باوجود پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، ورلڈ اکنامک فورم
- ایک گھنٹہ قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیل کے حملے جاری، 40 فلسطینی شہید
- ایک گھنٹہ قبل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 19 گھنٹے قبل
علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل
- 22 منٹ قبل
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
- 2 گھنٹے قبل
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 20 گھنٹے قبل