ہنگو:ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ندیم خیال 21583 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 33 ہنگو کے تمام 210 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ندیم خیال کامیاب قرار پائے ہیں۔
تحریک انصاف کے امیدوار ندیم خیال کے 21583 ووٹوں کے مقابلے جمعیت علمائے اسلام کے مفتی عبید اللہ 17153 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی حاجی خیال کے انتقال بعد خالی ہوئی جس پر تحریک انصاف نے حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔
الیکشن نتائج پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں ندیم خیال اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو پتا ہے کہ کامیابی کے بعد ندیم خیال نے حلف لے کر استعفیٰ دے دینا ہے لیکن اس کے باوجود یہ کامیابی ملی، لیڈرشپ پر ایسے اعتماد کی مثال نہیں ملتی۔
حکومت پنجاب کا رمضان پیکج کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائم کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- 15 گھنٹے قبل
نام نہاد بلوچ تنظیمیں اپنے ہی کارکنوں اور کمانڈروں کو قتل کردیتی ہیں،سابق بی ایل اے کمانڈر
- 23 منٹ قبل
ملک میں سردی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں بارش، برفباری، راستے بند
- 4 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کردیا
- 3 گھنٹے قبل
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز ، انڈیکس1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر دوبارہ بحال
- 3 گھنٹے قبل
امریکی عدالت نےصدر کے پیدائشی شہریت کو تبدیل کرنے کے حکم کو عارضی طور پر روک دیا
- 4 گھنٹے قبل
پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادی صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہیں،بیرسٹر سیف
- ایک گھنٹہ قبل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکا کے اراکین کانگریس کا عشائیہ
- 3 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
15 ماہ اسرائیل سے جنگ کے بعد حماس نے پھر سے غزہ کا کنٹرول سنبھال لیا
- 4 گھنٹے قبل
ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی آزادی اظہار رائے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل