ہسپتالوں پر دباؤبڑھ گیا ،احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے : ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت انتہائی احتیاط کا ہے ، کورونا صورتحال کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پچھلے چند دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،جس کی وجہ سے ہسپتالوں ( ہیلتھ سسٹم) پر دباؤ آجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز کا دباؤ اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں دکھائی دے رہا ہے، پنجاب کے شہروں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، کورونا کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 5 فیصد سے بڑھ کر 9 اعشاریہ 5 فیصد پر آگئی ہے۔کورونا کے روکنے میں انتظامی ایکشن کمزور دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہجوم والی جگہ پر نہ جائیں، شادی بیاہ اوپن جگہ پر رکھیں کیونکہ یہ وقت ہے کہ تقریبات کو سادہ رکھا جائے اور کم سے کم افراد شریک ہوں۔شہری احتیاط کریں، ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، 70 سال کی عمر کے افراد قریبی سینٹر سے کورونا ویکسین لگواسکتے ہیں، خریدی گئی کورونا ویکسین کی اضافی کھیپ اس ماہ کے آخر تک موصول ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا کیسزاور اموات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید42 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار799ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 576 ہے ، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 23ہزار 135کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 13 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل








