Advertisement
پاکستان

پاکستان کی سعودی عرب سے رواں سال قرض کی رقم نہ لینے کی درخواست

پاکستان نے سعودی عرب سے رواں سال قرض کی رقم نہ لینے کی درخواست کر دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 5th 2022, 1:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی سعودی عرب سے رواں سال قرض کی رقم نہ لینے کی درخواست

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات ہوئی ہے،امید کرتے ہیں جلد سعودی عرب سے مثبت جواب ملےگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرےگا، متحدہ عرب امارات کے وفد کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، جب تک پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا نہیں ہوگا ہم مضبوط نہیں ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب سے تیل کی مقدار بڑھانے کی بھی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو مقروض کرکے گئی ہے، عمران خان بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں، پچھلی حکومت نے20ہزار ارب روپے قرض لیا، عمران خان کے دور میں کرپشن کے بھی ریکارڈ قائم کیے گئے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان کوبتانا ہوگا پنجاب میں فرح گجرکے کہنے پر ٹرانسفر پوسٹنگ کیوں ہوتی تھی؟آئی ایم ایف کو انہوں نے کہا ہم ڈیزل پر نقصان نہیں کریں گے، جو پی ٹی آئی نے وعدے کیے وہ نہیں بتاتے قوم کو؟ عمران خان آئی ایم ایف سے ایسے وعدے کرکے گئے کہ ہمیں پھنسا دیا۔

مزید کہا کہ پاکستان بھر ساڑھے 5ہزار میگا واٹ بجلی بند تھی، انہوں نےپاور پلانٹ بند کیے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہوئی، آپ بتائیں کتنے بجلی گھر لگائیں؟ آپ لوگوں نے سی پیک منصوبے کو بند کیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں ہم چینی 53 روپے فی کلو چھوڑ کر گئے تھے،عمران خان کی حکومت میں چینی 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی، ان کی حکومت جانے کےبعد چینی فوری طور پر سستی ہوگئی کیا یہ اتفاق ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک سے میری گزشتہ روز بات ہوئی تھی، رضا باقر کو بتا دیا تھا کہ اہیں ایکسٹینشن نہیں دی جائے گی۔ ہم ان کی تمام اچھی چیزوں کو جاری رکھیں گے، کامیاب جوان پروگرام اچھا پروگرام ہے بند نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  مزدور کی تنخواہ کا 100فیصد اطلاق ہوگا، ہم کرائیں گے، تنخواہ کم دینے پر نتائج بھگتنا ہوں گے۔

Advertisement
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 11 hours ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 16 hours ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 16 hours ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 11 hours ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 days ago
Advertisement