بلاول بھٹو کو امریکی سیکریٹری خارجہ کا فون: تعلقات مستحکم کرنیکی خواہش کا اظہار
وزیر خارجہ اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر رابطے میں رہنے اور تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔


اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو امریکہ کے سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی سیکریٹری خارجہ نے بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی جو کہ ان کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ تھا۔ اس ضمن میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بھی بیان جاری کیا ہے۔
اس حوالے سے دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے فون کیا اور ہونے والی بات چیت کے دوران باہمی مفاد کے پاک امریکہ دوطرفہ جاری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان وسیع البنیاد دیرینہ تعلقات ہیں۔
Received call from @SecBlinken grateful for warm felicitations on my assumption of office. Exchanged views on:
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 6, 2022
-Strengthening mutually beneficial, broadbased relationship
-Promotion of peace,development & security
-Agreed engagement with mutual respect is the way forward ?????
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تعمیری اور پائیدار روابط خطے اور خطے سے باہر امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا وژن انسانی ترقی، علاقائی روابط اور پرامن ہمسائیگی پر مرکوز ہے۔
دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان گزشتہ دو برسوں کے دوران کوڈ کے وبائی مرض سے نمٹنے میں تعاون رہا۔
امریکی سیکریٹری خارجہ نے پاکستان کو رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی دوسری عالمی کووڈ ورچوئل سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔
سیکریٹری آف اسٹیٹ کی طرف سے 18 مئی 2022 کو نیویارک میں منعقد ہونے والے گلوبل فوڈ سیکیورٹی سے متعلق وزارتی اجلاس میں بھی پاکستان کو شرکت کی دعوت دی گئی۔
وزیر خارجہ اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر رابطے میں رہنے اور تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 20 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 20 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 15 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago







