نیب ہیڈکوارٹرز کی جانب سے فرح خان کے خلاف 8 انکوائری نیب لاہور کو ریفر کی گئی ہے


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان کے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر نے 10 مئی کو پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور نیب کے دائرہ اختیار چیلنچ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور قانونی ٹیم سے بھی مشاورت مکمل کر لی۔
ترجمان قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے کہا ہے کہ فرح خان کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اور نیب کسی بھی پبلک آفس ہولڈر یا اس کے اہلخانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری کا آغاز کر سکتا ہے۔
ترجمان نیب لاہور کے مطابق فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر 1997 سے 1999 تک ضلع کونسل گوجرانولہ کے چیئرمین رہے اور آئین کے مطابق سابق عہدے دار یا ان کے اہلخانہ کے خلاف کرپشن و مالی بدعنوانی کی شکایات نیب کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔
ترجمان نیب لاہور کا مزید کہنا تھا کہ نیب فرح خان کیس کی شفاف انداز میں تحقیقات کرے گا اور نیب ہیڈکوارٹرز کی جانب سے فرح خان کے خلاف 8 انکوائری نیب لاہور کو ریفر کی گئی ہے۔

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 8 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل







