جی این این سوشل

دنیا

65 برس سے زائد عمر کے افراد حج کے اہل نہیں ہوں گے

جدہ:سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

65 برس سے زائد عمر کے افراد حج کے اہل نہیں ہوں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صرف حج ویزہ پر گئے ہوئے غیر ملکیوں کو سنتِ ابراہیمی ادا کرنے کی اجازت ہوگی، وزٹ ویزہ یا ٹوور ویزہ حج کے لیے کارآمد نہیں ہوں گے۔

مزید برآں وزارت کی جانب سے تمام حجاج کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 65 برس مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان

شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ شریف خاندان اہم قومی عہدے گھر میں بانٹ رہے ہیں. اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کے عہدے میں سکون نہیں تھا اب انہیں ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا. آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں.

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان کو بنانا ریپبلک بنانے میں شریف خاندان کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں. مینڈیٹ چور شریف خاندان جعلی حکومت میں خواہشات پورے کررہی ہیں.

انہوں نے کہ اکہ پی ڈی ایم ٹو سرکار عوامی مسائل کے بجائے ایک دوسرے میں عہدے بانٹ رہی ہیں،  جعلی فارم 47 کے ذریعے جعلی حکومت بنانے کے بعد شریف خاندان نے قومی عہدوں کو مذاق بنا دیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ پنجاب کی راج کماری اداکاری کرتے نہیں تھکتی. وزیر اعلی بننے پر تسلی نہیں ہوئی تو پولیس کی وردی پہن لی.

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے پر کسانوں کا احتجاج ، رہنما کسان اتحاد گرفتار

پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے پر  کسانوں کا  احتجاج ، رہنما کسان اتحاد  گرفتار

لاہور : لاہور میں گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے  کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان جی پی او چوک پہنچ گئے، جہاں کسانوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

پولیس نے عمیر مسعود اور دیگر کسان کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ، مزید کسانوں کی گرفتاریوں کا سلسہ جاری ہے ۔ 

اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

رہنما کسان اتحاد کے مطابق پولیس نے متعدد کسانوں جو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتاریوں کے بعد کسان منتشر ہو گئے اور پولیس اور کسان آمنے سامنے آگئے جس کے بعد حالات کشیدگی کی جانب جاری ہیں ۔ 

واضح رہے کہ کسان بورڈ پاکستان کا کہنا ہے کہ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا،وزیر اعظم

غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،شہبازشریف کا عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا،وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران بہت نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں امن بہت ضروری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll