سری لنکا میں اقتصادی بحران پرتشدد صورتحال اختیار کرگیا ہے۔ مشتعل شرپسندوں نے سبکدوش وزیراعظم راجا پکشے کے خاندان سمیت متعدد اراکینِ اسمبلی کے مکانات کو جلادیا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے بیرونی حصے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے جہاں انہوں نے پیٹرول بم پھینکےلیکن بروقت فوجی
کاروائی پر شرپسندوں کی جانب سےعمارت کا محاصرہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ اس دوران ایک پولیس آفیسر آنسو گیس کا شیل پھٹنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
سیکورٹی اہلکار نے راجا پکشے اور اُن کے اہلِ خانہ کو بحفاظت عمارت سے کسی نامعلوم مقام پر پہنچانے کی تصدیق کردی۔
سری لنکا میں معاشی بحران روز مرہ کی اشیاءکی قیمتوں میں اضافے پرپیدا ہوا اوربعدازاں پر تشدد مظاہروں کی صورت اختیار کرگیا۔ مشتعل شہریوں کی طرف سے پرتشدد کاروائیوں اوراحتجاج کے نتیجے میں مہندرا راجا پکشے نے پیر کے روز اپنے منصب سے استعفیٰ بھی دے دیا تھا لیکن اس کے باوجود شرپسندوں کی جلاؤگھیراؤاور پُرتشدد کاروائیاں تاحال جاری ہیں جس میں اب تک ایک رکن اسمبلی سمیت 7 افراد مارےگئے ہیں۔
صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانے کےلئےعائد کرفیومیں بدھ تک توسیع کردی گئی۔ کرفیو اس وقت لگا جب ایک لائیو ٹیلی ویژن چینل پر حکومت کے حامیوں کی فوٹیج میں لاٹھیوں سے مسلح دکھایا گیا جو دارالحکومت کے کئی مقامات پر مظاہرین کو پیٹ رہے تھے۔راجا پکشے کے استعفیٰ کے بعد مظاہرین سری لنکا کے صدر گوتا بایا راجا سے بھی استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر گوتا بایا راجا سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم راجا پکشے کے بھائی ہیں۔غیرملکی ٹی وی کے مطابق مشتعل مظاہرین سے نپٹنےکےلئے تمام حساس مقامات پرآنسو گیس اورواٹر کینن سےمسلح فوجی دستےتعینات کردیے گئےہیں۔
سری لنکا میں اس وقت شہریوں کومعاشی بحران کا ہی نہیں بلکہ بجلی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سری لنکا میں اقتصادی بحران جزوی طور پر غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے پیدا ہوا۔

امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کے ویزےروک دیئے
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں خطرناک پولیو وائرس کی تصدیق
- ایک گھنٹہ قبل

معروف بھارتی پنجابی اداکار جسوندر سنگھ بھلہ عرف "ایڈووکیٹ ڈھلوں " انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

امریکی صدر کو بڑا ریلیف: عدالت نےٹرمپ پر 500 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کالعدم قرار دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم بی ایل اے کے کارندے ڈاکٹر عثمان قاضی کا قریبی ساتھی گرفتار
- 28 منٹ قبل

سعودی حکام نے غیر ملکی مسلمانوں کے لیے عمرہ ویزا حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنا دیا
- ایک گھنٹہ قبل

لسبیلہ کی تحصیل اوتھل کےقریب مسافر کوچ اور 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم،9 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

کراچی میں بارش کے باعث 100 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہ ہوسکی
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،اسٹریٹیجک شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک منصوبے کے لیے 41 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری
- 2 گھنٹے قبل

چلی : انٹارکٹک ریجن میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا
- 39 منٹ قبل

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشئر پھٹنے سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی
- 4 گھنٹے قبل