جی این این سوشل

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ

آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا  اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 34 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ 
 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار 226 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 3 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 863 ڈالر فی اونس ہے۔

دنیا

یہود آباد کاروں نے غزہ جانے والے امدادی سامان کو ضائع کر دیا

غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والے امدادی ٹرکوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں روک دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یہود آباد کاروں نے غزہ جانے والے امدادی سامان کو ضائع کر دیا

مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے کئی ماہ سے اسرائیلی بمباری کے ساتھ ساتھ فاقہ کشی کے شکار غزہ کی پٹی کو جانے والے امدادی ٹرکوں کو روکا اور اس پر لدا سامان زمین پر پھینک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 7 مئی کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے رفح سرحدی چوکی پر قبضے اور بندش کی وجہ سے غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔

غزہ میں رہنے والے فلسطینی جو کہ بمباری کی زد میں ہیں اور بھوک کے شکار ہیں اسرائیلی اس علاقے میں جانے والے امدادی ٹرکوں کو روک رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والے امدادی ٹرکوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں روک دیا۔

یہودی آباد کاروں نے ٹرکوں کو روکا اور غزہ جانے کی منصوبہ بندی کیے گئے امدادی سامان کو راستے میں پھینک دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کا کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم

جسٹس انوار الحق پنوں نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ نکاح خواں کیخلاف استغاثہ دائر کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا  کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف قانونی  کارروائی کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے حمیرا بی بی کم عمر لڑکی کی شادی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

پولیس نے دارالامان سے کم عمر بچی کو عدالت میں پیش کیا۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ بچی کی عمر 15 سال ہے جس کی زبردستی شادی کروائی گئی ہے، بچی کے اغواء کا مقدمہ شاہدرہ میں درج ہے۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے لڑکی سے استفسار کیا کہ بیٹا آپ نے شادی اپنی مرضی سے کی ہے؟۔ حمیرا نے جواب دیا کہ جی میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی عمر کتنی ہے؟ ۔ حمیرا نے جواب دیا کہ میری عمر 15 سے 16 سال ہے۔

عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو مقدمہ پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ نکاح خواں کیخلاف استغاثہ دائر کریں کہ کیسے کم عمر بچی کی شادی کروائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ظل شاہ قتل کیس: فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ظل شاہ قتل کیس: فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری  کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظوری کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے حقائق کو چھپایا، فواد چوہدری نے بتایا نہیں کہ ایک شخص کی گاڑی سے ظل شاہ کا حادثہ ہوا۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے دریافت کیا کہ کیا فواد چوہدری پر لگایا گیا الزام قابل ضمانت ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ جی وہ الزام قابل ضمانت ہے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

یاد رہے کہ 8 مارچ کو لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے کریک ڈاؤن کیا تھا جبکہ اس دوران پی ٹی آئی کا کارکن علی بلال (ظل شاہ) جاں بحق ہوگیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll