جی این این سوشل

پاکستان

نو ن لیگ کا اہم اجلاس ، وزیراعظم وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے کئی اہم رہنما بھی وزیراعظم کے  ہمراہ  ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نو ن لیگ  کا اہم اجلاس ، وزیراعظم  وفد کے ہمراہ لندن  پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزرا احسن اقبال،ایازصادق،  مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور خرم دستگیر بھی لندن روانہ ہوئے ہیں۔

لیگی وفد آج اور کل لندن میں پارٹی اجلاسوں میں شرکت کرے گا ، وزیراعظم اور لیگی وزراء  نواز شریف کو مبارکباد دیں گے ۔ 

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پارٹی رہنماؤں سے بعض معاملات پر مشاورت کرنی ہے ، نون لیگ کے اجلاسوں میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف آئندہ کی سیاسی حکمت عملی بھی دیں گے ، اگلے بجٹ اور عام انتخابات کے حوالے سے بھی ن لیگ مشاورت کرے گی  جبکہ آئندہ الیکشن، پنجاب کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ  لیگی وفد جمعے کو واپس وطن پہنچے  گا۔ 

دنیا

ایران اور سعودیہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطا لبہ کردیا

گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس میں ہفتے کے روز اسلامی ممالک کے درجنوں رہنما اور وزراء شریک ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران اور سعودیہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطا لبہ کردیا

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کے دوران غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔العریبیہ نے سعودی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ کے مطابق گیمبیا میں منعقدہ اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے سعودی ہم منصب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں وزراء نے “دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے محفوظ انسانی اور امدادی راہداریوں کی فراہمی پر زور دیا۔واضح رہے کہ گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس میں ہفتے کے روز اسلامی ممالک کے درجنوں رہنما اور وزراء شریک ہوئے۔

 علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت تفصیلی بات چیت کی۔کل ہفتے کو سربراہی اجلاس سے پہلے گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

گندم اسکینڈل میں ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی، رہنما پی ٹی آئی

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سارے معاملے سےآٹے کی قیمت نیچے آگئی، آٹے کی قیمت نیچے آنے سے سیاسی لوگوں کو تکلیف ہے، عوام کی سستی روٹی کچھ لوگوں کو کھٹک رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم اسکینڈل میں ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی، رہنما پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے رہنما اوربزنس مین محمود مولوی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت میں 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود تھی، 23 سے 24 لاکھ ٹن گندم ماہانہ ملک کی ضرورت ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سارے معاملے سےآٹے کی قیمت نیچے آگئی، آٹے کی قیمت نیچے آنے سے سیاسی لوگوں کو تکلیف ہے، عوام کی سستی روٹی کچھ لوگوں کو کھٹک رہی ہے۔

محمودمولوی کا کہنا تھا کہ گندم منگوانے والے پرائیوٹ سیکٹر کے38 لوگ ہیں، ایک رکنی کیا10رکنی کمیٹی بنادیں، ایک روپےکی کرپشن نہیں ہوئی، کمیٹی نےکرپشن ثابت کردی تواپنا گندم کا کاروبار چھوڑدوں گا۔

محمودمولوی نے کہا کہ دنیا بھرمیں 3سے4ماہ کی گندم ذخیرہ کی جاتی ہے، 30 لاکھ ٹن منگوانی تھی، 36 لاکھ ٹن گندم منگوائی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ممبئی میں افغان قونصل جنرل ذ کیہ وردک 25 کلو سونا سمگل کرنے کے الزام کے بعد مستعفیٰ

بھارتی میڈیا کے مطابق وردک اور ان کے بیٹے کو مالیاتی انٹیلی جنس حکام نے گزشتہ ماہ دبئی سے آمد پر ممبئی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ممبئی میں افغان قونصل جنرل ذ کیہ وردک  25 کلو سونا سمگل کرنے کے الزام کے بعد مستعفیٰ
ممبئی: ذ کیہ وردک ممبئی میں افغان قونصل جنرل نے اتوار کو سونے کی اسمگلنگ کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، میڈیا ذرائع کی رپورٹ وردک نے اپنے آفیشل چینل کے ذریعے اپنے استعفیٰ کی تصدیق بھی  کی،  5 مئی 2024 کو انہوں نے اپنے عہدے  سے استعفی دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔
 
بھارتی میڈیا کے مطابق وردک اور ان کے بیٹے کو مالیاتی انٹیلی جنس حکام نے گزشتہ ماہ دبئی سے آمد پر ممبئی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔ ان کے قبضے سے 25 کلو گرام سونا برآمد ہوا، جس کی مالیت تقریباً 1.9 ملین ڈالر ہے۔  وردک نے سفارتی استثنیٰ سے فائدہ اٹھایا اور اسے گرفتار نہیں کیا گیا،  تاہم ان سے برآمد کیا گیا سونا ضبط کر لیا گیا۔

وردک کے استعفیٰ کے ساتھ ہی ہزاروں افغان شہری جن میں طلباء اور تاجر بھی شامل ہیں، جو  ہندوستان میں قونصلر نمائندگی حاصل نہیں کرسکے۔

اگست 2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد زیادہ تر ممالک نے اپنے سفیروں  کو افغانستان سے نکال لیا تھا ۔ تاہم چند سفارت خانے، جن میں پاکستان، چین اور روس شامل ہیں وہ افغانستان کے ساتھ  کام کر رہے ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll