جان جانے کی پرواہ نہیں، ان چوروں، ڈاکوؤں اور غلاموں کو نہیں مانوں گا:عمران خان
اٹک:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیل جانے کو تیار ہوں، جان کی بھی پرواہ نہیں، لیکن فیصلہ واضح ہے کہ ان چوروں، ڈاکوؤں اور غلاموں کو نہیں مانوں گا۔


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب اسلام آباد کی کال دوں تو سرکاری افسران، پولیس اور فوجی مارچ میں شرکت کے لیے اپنی فیملیز کو بھیجیں، یہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان کو سلام پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر رضوان کو شریفوں نے مروایا، حمزہ شہباز نے ڈاکٹر رضوان کو دھمکی دی تھی،جو بھی شریفوں اور زرداریوں کی کرپشن کے پیچھے جاتا ہے یہ اسے مروا دیتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہم آزاد قوم ہیں ہمارا کلمہ ہمیں آزاد کرتا ہے، ملک میں ایک فیصلہ کن وقت ہے، بڑا فیصلہ ہونےجا رہا ہے، کیا ہم ایک آزاد ملک بن کررہیں گے یا امریکہ کی غلامی کریں گے، والدہ نے احساس دلایا کہ خوش قسمت ہو آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے، ہم ایک غلام ہندوستان میں تھے، انگریزوں کی جنگیں لڑنا پڑیں، لاکھوں لوگ انگریزوں کی جنگوں میں مرے یہ وہ لوگ ہیں جوقبضہ کرکےغلامی کرواتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اس ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے،قیامت کی نشانی ہے کہ آصف علی زرداری نیب اور انتخابی اصلاحات کی بات کر رہا ہے، نواز شریف باہر بیٹھ کر فوج کو گالیاں دیتا ہے اور یہاں پاکستان میں شہبازشریف کو جہاں کوئی بوٹ نظر آتا ہے اسے پالش کرنا شروع کردیتا ہے، تیسرا وہ ہے جو تیس سال سے اسلام بیچ رہا ہے، میں ان کو تھری اسٹوجز کہتا ہوں، یہ سیاست نہیں جہاد ہے، جب تک زندہ ہوں کبھی ان چوروں، ڈاکوؤں،غلاموں کو قبول نہیں کروں گا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر داخلہ پر قتل کے 18 کیسز ہیں، نواز شریف کی بیٹی جو مجرمہ ہے اس کو پروٹوکول مل رہا، رینجرز سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے،24 ارب روپے کے شہباز شریف پر کیسز ہیں اب اس کو این آر او مل رہا ہے اب ایف آئی اے جس نے اس پہ کیسز بنائے تھے وہ کیسز ختم کررہی۔
انہوں نے کہا کہ جب مجھے سازش کا علم ہوا تو جو سازش کو روک سکتے تھے ان کو بتایا کہ بڑی مشکل سے ملک کو سنبھالا ہے اگر سازش کامیاب ہوئی تو بہت نقصان ہوگا، شوکت ترین کو بھی بھیجا،لیکن افسوس ہم سازش کو روک نہیں سکے،آج ڈالر مہنگا ہو رہا ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے، بجلی اشیائے خوردونوش مہنگی ہورہی ہیں اس کا کون ذمہ دار ہے؟ پاکستانیو! یاد رکھو، آپ نے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے میرے ساتھ نکلنا ہے۔
انسان کو 3 طرح کے خوف ہوتے ہیں موت، عزت، رزق اور تینوں کے بارے میں اللہ کا حکم ہے کہ یہ میرے ہاتھ میں ہیں تو پھر خوف کس بات کا؟ قائد اعظم کے بعد بھٹو نے آزاد خارجہ پالیسی کی کوشش کی، جب مجھے آپ نے اقتدار میں بھیجا میرا ہمیشہ سے وعدہ تھا کہ نہ خود کبھی کسی کے سامنے جھکوں گا نہ آپ کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے امریکیوں کے ساتھ مل کے سازش کی، ڈونلڈ لو نے ہمارے سفیر کو بلا کے کہا اگر عدم اعتماد ناکام ہوئی تو ہم پاکستان کو تنہا کریں گے، عمران خان کو ہٹا دیا تو معاف کردیں گے، یہ سب سے بڑا خسارہ چھوڑ کے گئے تھے ہم نے ملک کو سنبھال لیا تھا، ملک ترقی کررہا تھا آمدنی بڑھ رہی تھی برآمدات بڑھ رہی تھی کسان خوشحال ہورہا تھا تب یہ سازش ہوئی۔
حماس کے نئے سربراہ مقرر، خاص شخصیت کون ہیں؟
- ایک دن قبل
بجلی کی خرید و فروخت میں اربوں کی مبینہ کرپشن، فیسکو کے دو سابق چیف ایگزيکٹو گرفتار
- 2 دن قبل

امریکا ایران حملوں میں شدت، خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ
- ایک دن قبل
سینئر پولیس افسر بدعنوانی پر نوکری سے فارغ، وجہ سامنے آگئی
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل
سعودی عرب نے ایک سالہ نیا ویزا متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل
ڈالر ہی ڈالر: فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین کو تاریخی انعامی رقم ملی
- ایک دن قبل
تھانیدار نے اپنے ہی ایس پی کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا
- ایک دن قبل
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان سے صلح؟ حقیقت سامنے آگئی
- 6 گھنٹے قبل
شیخوپورہ: اسٹیج اداکارہ پر دوران ڈرامہ مسلح شخص کا ساتھیوں سمیت تشدد
- 2 دن قبل
برسبین میں مینگو ملٹی کلچرل میلہ، پاکستانی ثقافت اور بین الثقافتی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ
- 6 گھنٹے قبل

11ویں کلر اینڈ کیم ایکسپو 2026 کامیابی سے اختتام پذیر، صنعتی تعاون کو نئی تقویت
- 2 دن قبل




.jpeg&w=3840&q=75)