کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے کی اطلاعات، کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا ہے۔


نمائندہ جی این این نیوز کے مطابق کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں ایک کچرا کنڈی پر دھماکے کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق ہوگیا اور 8 افراد زخمی ہوئے، جبکہ آس پاس کھڑی ہوئیں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
دھماکے میں 1 شخص ہلاک اور 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کے جسم پر بال بیئرنگ کے زخم ملے ہیں جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہ بم دھماکا تھا جس میں بال بیئرنگز استعمال کیے گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ مرشد بازار کے قریب ایک بیکری اور ہوٹل کے باہر ہوا جہاں رات کے اس پہر کافی چہل پہل ہوتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صدر میں ہونے والا دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکا ایک کچرا کنڈی میں ہوا جس کے بعد وہاں آگ لگ گئی اور آس پاس کھڑی ہوئیں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ دھماکے سے قریبی ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔
وزیراطلاعات سندھ
وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کو مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 8 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 13 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 7 گھنٹے قبل





