مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو دیکھنے کے بعد مجھے اور پاکستان کو انصاف دلانا ہے:عمران خان
فیصل آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر خدانخواستہ مجھے کچھ ہو جاتا ہے تو پاکستانی عوام نے مجھے اور پاکستان کو انصاف دلانا ہے۔

فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف سازش تیار کی جارہی ہے، اگر خدانخواستہ مجھےکچھ ہوا تو پاکستان کے عوام نے مجھے انصاف دلانا ہے، ریکارڈڈ ویڈیو میں جن کے نام لیے گئے ہیں ان میں سے ایک ایک کو کٹہرے میں لانا ہے، انہوں نے دیکھا ہماری حکومت جانے پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے، ان کو معلوم ہو چکا ہے کہ اسلام آباد میں لوگوں کا سمندر آنے والا ہے، اس لیے انہوں نے اب فیصلہ کیا عمران خان کو دنیا سے ہی فارغ کیا جائے، اسی لیے میں نے اپنے قتل سے متعلق ایک ویڈیو ریکارڈ کرکے محفوظ کرلی ہے۔ غلامی سے بہترموت ہے، کچھ دن پہلے معلوم ہوا کہ میرے خلاف بند کمروں میں سازش ہورہی ہے، یہ سوچتے رہے اس کے ساتھ ہم نے اتنا کیا لیکن یہ بچ کر نکل گیا، امریکہ میں میرے خلاف سازش تیار کی گئی، یہاں کے میرجعفر اور صادق نے سازش پر عمل کیا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ فیصل آباد کے لوگوں کا جنون دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، 2018ء میں فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی صنعت بند ہورہی تھی، فیصل آباد میں فیکٹریاں بند کرکے ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی جارہی تھیں، ہماری حکومتی پالیسیوں کے بعد فیصل آباد کی صنعتوں نے اب تمام ریکارڈ توڑ دیے، فیصل آباد میں روزگار کے مواقع بڑھے، مالکان کے پاس مزدوروں کی کمی ہوگئی ہے، یہاں کی صنعتوں نے ریکارڈ برآمدات کیں، فیصل آباد کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے، آج ملک کی تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں، میں نیا پاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اس زہر کو جانتا ہوں جس کو کھانے سے ہارٹ اٹیک ہوجاتا ہے، ڈاکٹر رضوان اور نعمان اصغر کو دل کا دورہ کیسے پڑا، اس پر سپریم کورٹ سو موٹو لے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز کی تفتیش کرنے والے افسر کو دباؤ ڈال کر مار دیا گیا، جن کے اوپر کیسز ہیں انہیں ہی حکومت سپرد کردی گئی، انہوں نے ایف آئی اے کے افسران کو تبدیل کردیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیا ہاؤسز والے اب عوام میں اپنے لوگوں کو مائیک دے کر کیوں نہیں بھیجتے، اب ٹماٹر اور مرغی کی قیمت کیوں نہیں پوچھی جاتی جن کی قیمتیں اب دگنی ہو چکی ہیں، عوام ایسی کسی جماعت کو ووٹ نہ دیں جس کے لیڈر کا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہو، ایسے لیڈر اس ملک کی غلامی کریں گے جہاں ان کا پیسہ پڑا ہوگا، انہیں خوف ہوگا کہ آقاؤں کو ناراض کردیا تو پیسہ چلا جائے گا، یہ کبھی اپنے آقاؤں کو ناراض نہیں کریں گے۔
اپنے خطاب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ نے ہمیں فتح کیے بغیر غلام بنایا ہوا ہے، عوام سے کہتا ہوں امریکہ کے غلاموں کو کبھی قبول نہ کرنا، اقبال کا شاہین زنجیریں توڑ کر اوپر جاتا ہے، غلام کی پرواز نہیں ہوتی، ہمیں ان غلاموں سے حقیقی آزادی لینی ہے، ساری قوم ان چوروں،غلاموں کےخلاف اکٹھی ہوگئی ہے، ن لیگ کی حکومت میں جرم نہ کیا ہو تو وزارت نہیں ملتی، سب سے بڑا چور اور ڈاکو آصف زرداری گاڈ فادر بن کر بیٹھا ہوا ہے، دوسرا چور، بھگوڑا، غدار لندن میں بیٹھ کر ملک کے فیصلے کر رہا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 2 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- ایک گھنٹہ قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 3 گھنٹے قبل