گجرات:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب عمران خان جیسے دغا با ز کا نام لینا پڑتا ہے تو میرے دل کو تکلیف ہوتی ہے۔

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا بس چلے تو عمران خان کا کبھی نام نہ لوں، مگر ميرا فرض ہے کہ ملک اور عوام کو اس فتنے سے بچاؤں، عوام کو فتنے سے بچانے کےلیے مجھے اس جھوٹے شخص کا نام لينا پڑتا ہے۔
مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بدترين دشمن کے لیے بھی موت کی دعا نہيں کرتے، اللہ کرے تم زندہ رہو اور نواز شريف کی کاميابياں ديکھو، عمران خان کسی حادثے کا انتظار نہ کرو، ویڈيو سامنے لاؤ، ضمانت ديتی ہوں نواز شريف تمہيں شہباز شريف سے زيادہ سيکيورٹی فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان مہنگائی کی بات کرتا ہے تو اپنے خلاف چارج شيٹ پيش کرتا ہے، عمران خان معيشت کے لیے بارودی سرنگيں بچھاکر گيا ہے، پاکستان کی معيشت کو جاتے جاتے وينٹی ليٹر پر ڈال گيا ہے، مہنگائی کرنے والا آج کہہ رہا ہے کہ مہنگائی ہوگئی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نےان کا نمبر بلاک کردیا ہے، وہ جس نمبر پر فون کرتے ہیں اب وہ نمبر بدل گیا ہے، جب وہ عوام سے ووٹ مانگیں گے تو رانگ نمبر کی آواز آئے گی۔
مریم نواز کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی جلسے سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کہ عمران خان کا بندوبست نہ کیا گیا تو یہ پاکستان کو کھاجائے گا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ تم نے ايک کروڑ نوکرياں دينے کی بجائے لاکھوں کو بے روزگار کرديا،کبھی سازش کا رونا روتے ہو کبھی کہتے ہو جان کو خطرہ ہے،عمران خان تم نے پاکستانی معيشت کو ڈبوديا، آج بھی جھوٹی سازش کا رونا رو کر پاکستان کو بدنام کر رہے ہو۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان توشہ خانہ کا حساب دينے سے چھپ رہا ہے، تمہیں تکلیف ہے کہ سپریم کورٹ کے دروازے رات12بجے کیوں کھلے، تم بازنہ آئے تو تمہارے ليے جيلوں کے دروازے بھی کھول سکتے ہیں۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 8 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل



