جی این این سوشل

پاکستان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی

اسلام آباد:حکومت نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے31 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

قبل ازیں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا کہا جس پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت مزید نہیں بڑھائیں گے۔

پاکستان

ہنزہ جانے والی بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، 22 زخمی

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بر وقت طبی امداد دینے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہنزہ جانے والی بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، 22 زخمی

چلاس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں جا گری ، حادثے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ  21 شدید زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بس کو حادثہ چلاس کے علاقے یشوکل داس کے مقام پر پیش آیا ، بس راولپنڈی سے ہنزہ جا رہی تھی، بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اچانک کھائی میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں 15 کے قریب مسافر دم توڑ گئے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔بس حادثے کے بعد چلاس کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بر وقت طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔

پولیس نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور: پولیس کا اہلکاروں و افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

ملزم سے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال شدہ اسلحہ ، موٹر سائیکل اور واردات میں پہنے گئے کپڑے بھی برآمد کر لئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: پولیس کا اہلکاروں و افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم کی شناخت عثمان نام سے ہوئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو لاہور میں کماہاں انٹرچینج کے قریب سےپکڑا گیا۔ ملزم سے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال شدہ اسلحہ ، موٹر سائیکل اور واردات میں پہنے گئے کپڑے بھی برآمد کر لئے گئے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرعثمان ٹی ٹی پی سے منسلک اور کالعدم تنظیم خراسانی گروپ کا کارندہ ہے۔ دوسرے روپوش حملہ آور کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں حملہ آور کو افغانستان سے لیڈ مل رہی تھی۔ خراسانی گروپ نے زیر حراست ساتھیوں کا بدلہ لینے کیلئے پولیس کو ٹارگٹ کیا۔

حملہ آور ملزم نے گزشتہ روز ٹکسالی میں کانسٹیبل غلام رسول کو فائرنگ سے شہید کیا جبکہ ایک راہ گیر اکبر علی زخمی ہوا۔

ملزم کی فائرنگ سے اب تک سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ ملزم کی پولیس اہلکار کا پیچھا کرنے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ کے دوران ماسک ، دستانے اور ہیلمٹ کا استعمال کرتا ہے۔

محکمہ پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر نئے ایس او پیز بھی جاری کئےاور اہلکاروں کو اکیلے وردی میں سفر کرنے سے روک دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے خصوصی شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ: پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی

پی سی بی میں پی ایس ایل کی کمشنرنائلہ بھٹی کا استعفیٰ منظورکرلیا گیا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ بورڈ: پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) میں پاکستان سپرلیگ کمشنر نائلہ بھٹی اپنےعہدے سےمستعفی ہو گئیں۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ایس ایل کمشنرنائلہ بھٹی کا استعفی منظورکرلیا گیا ہے۔

بورڈ حکام سےاختلافات کے باعث نائلہ بھٹی نےاستعفی دیا،نائلہ بھٹی سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ٹیم کا حصہ تھیں۔

یاد رہے اس سے پہلے ڈائریکٹرمیڈیا اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سہیل بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll