اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم شہبازشریف کو عمران خان کی سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو عمران خان کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عمران خان کو فوری طور پر چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کیا جائے۔
وزیرِ اعظم نے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جلسے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے بھی بتایا گیا کہ وزارت داخلہ کےاحکامات کی روشنی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی فُول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سابق وزیراعظم کیلئے مقررسکیورٹی فورسز کی تعیناتی پرمکمل عملدرآمد کیلئے کہا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ ہاؤس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اورایف سی کے 94اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے 22 جبکہ ایف سی کے 72 اہلکار شامل ہیں۔خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے 36 اہلکاروں کو بھی عمران خان کی سیکورٹی کے لیے تعینات کیا گیا۔
وزارت داخلہ کے زیرنگران تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق معاملات کامسلسل جائزہ لے رہی ہے۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago




