جی این این سوشل

جرم

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، انارکلی دھماکے میں ملوث 2 دہشتگرد گرفتار 

لاہور:نیوا نارکلی دھماکے میں ہونیوالی تحقیقات میں سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی مل گئی ،  بم دھماکے میں ملوث   مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، انارکلی دھماکے میں ملوث 2 دہشتگرد گرفتار 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  نیو انار کلی لاہور دھماکہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انار کلی بم دھماکے کے مرکزی ملزم سمیت دو  ہشتگردوں  کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب  کے مطابق  دھماکے میں ملوث گرفتار دہشت گردوں میں ثنا اللہ اور عبدالرازق شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم  جماعت سے ہے ۔

 سی ٹی ڈی  کے مطابق   دہشت گردوں سے  گرفتاری کے دوران دھماکا خیز مواد ، دو عدد تیار آئی ای ڈی ، ریموٹ کنٹرول ، پرائما کارڈ اور بیٹریاں برآمد ہوئی ہیں ۔ ملزمان لاہور شہر میں ایک ہی دن دو دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ملزموں کی بلوچستان سے بذریعہ ٹرک لاہور آنے کی خفیہ اطلاع تھی ، لاہور پہنچتے ہی ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا تھا کہ  دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں لاہور کے معرو ف  انارکلی بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوئے تھے ۔ 

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیے، گردے کے مرض میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے 8 لاکھ ڈائیلیسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ڈائیلیسز مریضوں کے لیے مفت ادویات، ٹیسٹ یقینی بنانے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلیسز سینٹر میں ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلیسز یونٹ قائم کرنے پربھی اصولی اتفاق کیا گیا اور مریم نواز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں ڈائیلیسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلیسز رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائیلیسر یونٹ سے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی سکیورٹی میں خلل ڈالنے والوں کو نتائج سے بھگتنا ہو گا ، آرمی چیف

جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی سکیورٹی  میں خلل ڈالنے والوں  کو نتائج سے بھگتنا ہو گا ، آرمی چیف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ کوئی وردی میں ہے اور کوئی وردی کے بغیرہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے، ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کررہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی

ایئرسیال کے ذریعے 3500، ایئر بلیو کے ذریعے 7 ہزار 300 جب کہ سرین ایئرکے ذریعے 7 ہزار 500 مسافر حجاز مقدس روانہ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی

وزرات مذہبی امورحج 2025 کو سستا کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلےمیں اسے پہلی کامیابی مل گئی ہے جس میں اس نے حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی کرالی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حجاج کرام کواب فضائی سفر پر 50 ڈالر کم ادا کرنا ہوں گے، گزشتہ برس وزرات مذہبی امور نےہر حاجی کا کرایہ 850 ڈالر دیا تھا۔


رپورٹ کے مطابق رواں سال وزرات مذہبی امورنے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) سے 800 ڈالرفی حاجی کرایہ طے کیا ہے۔

وزارت مذہبی امورنے 35 ہزار عازمین کا کوٹہ پی آئی اے کو دیا ہے، سعودی ایئرلائن بھی 35 ہزار مسافروں کو حجاز مقدس لے کر روانہ ہوگی۔

اس کے علاوہ ایئرسیال کے ذریعے 3500، ایئر بلیو کے ذریعے 7 ہزار 300 جب کہ سرین ایئرکے ذریعے 7 ہزار 500 مسافر حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔

 

یاد رہے کہ سال 2025 کےدوران حج کی سعادت حاصل کرنے کے سلسلے میں درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کے 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستیں 3 دسمبر تک وصول کی جائیں گی۔


گزشتہ روز ترجمان وزارت مذہبی امورنےکہا تھا کہ حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپےجمع کرانا ہوں گے، اس کے علاوہ دوسری قسط قرعہ اندازی کےبعد وصول کی جائے گی جب کہ یکم تا 10 فروری تک بقیہ حج واجبات اداکرنا لازمی ہوگا۔


انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ 89 ہزار 605 مختص ہے، سمندر پار پاکستانیوں کے لیےاسپانسر شپ اسکیم کی 5 ہزار نشستیں مختص ہیں، بیرون ملک سےامریکی ڈالرز میں یکمشت ادائیگی کرنا ہو گی۔

بیان میں کہا گیا کہ وزارت کےڈیش بورڈ پر بینکوں کی سیکڑوں برانچز کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا، خواتین عازمین حج سرپرست کی اجازت سےقابل اعتماد گروپ کے ساتھ بغیر محرم روانہ ہو سکیں گی، اضافی سہولیات میں الگ فیملی رومز، قربانی کی سہولت دستیاب ہے۔


انہوں نے بتایا کہ سرکاری حج پیکج میں فضائی ٹکٹ، کھانا، تربیت، مکتب، ویکسین شامل ہے، شدید نوعیت کے پیچیدہ امراض کے حامل افراد کو سفر حج کی اجازت نہیں ہو گی۔

اس کے علاوہ ایڈوانس اسٹیج کی حاملہ خواتین سفر حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گی، 12 سال سےکم عمر بچے بھی سفر حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔

بیان میں بتایا گیا کہ درخواست گزاروں کو حج ہیلپ لائن،ویب سائٹ، موبائل ایپ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سےرہنمائی میسر ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر مذہبی امورچوہدری سالک حسین نے حج پالیسی 2025 کا اعلان کیا تھا اوربتایا تھا کہ آئندہ سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جب کہ اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کےدرمیان متوقع ہیں، سرکاری حج اسکیم کے لیے روایتی لانگ پیکج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکیج 20 تا 25 دن پرمحیط ہو گا۔

پی آئی اے کی فروخت : حکومت کا آئی ایم ایف سے بڑے مطالبے کا امکان
وزیر مذہبی امور نے بتایا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 18 نومبر سے 3 دسمبر تک حج درخواستیں وصولی کی جائیں گی، حج قرعہ اندازی 6 دسمبرکو کی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ سال 2025 کے لیےپاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے،سرکاری و نجی حج اسکیموں کے لیے 89 ہزار 605 سیٹیں مختص کی گئی ہیں،سرکاری حج اسکیم کے لیے روایتی لانگ پیکج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکج 20 تا 25 دن پر محیط ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ حج واجبات 2 لاکھ روپےکی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہو گی، قرعہ اندازی کے 10 دن کے اندر اندر 4 لاکھ روپے مزیدجمع کروانا لازم ہے جب کہ بقیہ رقم یکم تا 10 فروری 2025 کے درمیان جمع کرانی لازم ہو گی

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll