اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت اگست 2023ء تک اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔


میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، آصف علی زرداری، خالد مقبول صدیقی کے علاوہ وفاقی وزراء اعظم نذیرتارڑ، خواجہ آصف، سعد رفیق اورمریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال پر غور و فکر کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے عمران خان کا فوری الیکشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگست 2023ء تک اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
اجلاس میں سپیریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا، اس ضمن میں یہ فیصلہ ہوا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر باقاعدہ ردعمل سے قبل قانونی ماہرین اور اٹارنی جنرل سے رائے لی جائے گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں اتحادیوں کی جانب سے ملکی معیشت کے استحکام کی خاطر فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا اور الیکشن سے قبل اصلاحات کا عمل بھی جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔
واضح رہے کہ منحرف اراکین سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 19 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 18 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 20 hours ago



