Advertisement
پاکستان

اليکشن کميشن نےمنحرف اراکین سے متعلق فیصلہ سنانےکا اعلان واپس لےلیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منحرف اراکین سے متعلق کل سنائے جانے والے فیصلے کی کاز لسٹ تبدیل کر دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 18th 2022, 4:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اليکشن کميشن نےمنحرف اراکین  سے متعلق فیصلہ سنانےکا اعلان واپس لےلیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منحرف اراکین کی نااہلی سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ بدھ کے روز دن 12 بجے سنانے کا اعلان کیا تھا جو کہ اب نہیں سنایا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 18 مئی کی کاز لسٹ سے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کا فیصلہ ہٹا کر نئی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن منحرف اراکین اسمبلی سے متعلق فیصلہ کل ہی سنا سکتا ہے، اور اس ضمن میں اضافی کاز لسٹ بھی جاری کی جا سکتی ہے۔

Advertisement