اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حالیہ پولیو کیسز کی دریافت تشویش ناک ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا، ملک میں 3 پولیو کیسز کی رپورٹنگ کے بعد وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء مریم اورنگزیب، عبدالقادر پٹیل، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس، وزیر صحت بلوچستان احسان شاہ، صوبائی چیف سیکریٹریز اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے ۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اس سال اپریل اور مئی میں 3 پولیو کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے جبکہ فروری 2021 تا مارچ 2022 کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے ۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے گراں قدر خدمات انجام دیں، تاہم پولیو کا چیلنج ابھی موجود ہے، خاتمے کے لیے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں، انسداد پولیو مہم میں تکنیکی اور مالی امداد پر بین الاقوامی اداروں کے شکر گزار ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام صوبائی حکومتیں انسداد پولیو مہم پر بھرپور توجہ دیں۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 3 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 3 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 3 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 32 منٹ قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 5 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل





