Advertisement
تجارت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر200 روپے کا ہوگیا 

کراچی: ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ  جاری ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 198 روپے سے بڑھ کر 200 روپے کا ہوگیا ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 18 2022، 4:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اوپن مارکیٹ میں ڈالر200 روپے کا ہوگیا 

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ  تھم نہیں سکا ، انٹر بینک میں ڈالر دو روپے ایک پیسہ مہنگا ہو کر 197 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 195 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Advertisement