Advertisement
پاکستان

مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس کے باہر احتجاج پرم امن ہوگا، رانا ثناء اللہ

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس کے باہر احتجاج پر امن ہو گا، ن لیگ کے ہزاروں کارکن نیب آفس کے سامنے جمع ہوں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 23rd 2021, 9:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس کے باہر احتجاج پر امن ہو گا ، ن لیگ کے ہزاروں کارکن نیب آفس کے سامنے جمع ہوں گے ۔یہ کوئی انصاف کا ادارہ نہیں ہے، یہ شہزاد اکبر کے انڈر کام کرنے والا ادارہ ہے، نیب نے جو نوٹس مریم نواز کو دیا ہے وہ بلکل غلط ہے، بد نیتی پر مبنی ہے، اگر نیب مریم نوز کو3 غیر آئینی نوٹس پر گرفتار کرتی ہے تو یہ غیر قانونی گرفتاری ہو گی، ہم اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہماری اپنے وکلا سے میٹنگ ہوئی ہے ، وکلا نے جو مشورہ دیا ہے اس کے حوالے سے نواز شریف سے مشاورت ہو گی،اس کے بعد ہم اپنا لائحہ عمل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ  میں اس بات کی ذمہ داری لیتا ہوں کے ہمارا کوئی بھی کارکن پرتشدد احتجاج نہیں کریں گا، پتھراؤں صرف ہمارے کارکنوں نے نہیں بلکہ پولیس نے بھی کیا تھا،مریم نواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ نے مزید کہا کہ  نیب کا کام صرف یہ ہے کو جو شہزاد اکبر ان کو کہیں صرف اس پر لوگوں کو نوٹس بھیجے،  نیب کا یہ ادارہ پٹ چکا ہے، اب اس پر کسی کو کوئی یقین نہیں، نیب کا ایس او پیز سے کیا تعلق ہے،ن لیگ کے ہزاروں کارکن نیب آفس کے سامنے جمع ہوں گے، ہمارے کارکن کو نہ روکا جائے ، وہاں لوگ مریم نواز کے ساتھ اظہار یکجتی کے لیے جمع ہونا چاہتے ہیں، انتظامیہ نے اگر کوئی کھیل کھیلا تو اس کے ذمہ دار چئیرمین نیب ہوں گے۔

رانا ثنا اللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم کی کشتی میں جو سوراخ ہوا تھا وہ فضل الرحمان نے بھر دیا ہے،فضل الرحمان نے بطور صدر اعلان کیا کے باقی پارٹی کے اراکین بھی ساتھ جائیں گے، جو دوست آئے گے وہ ہمارے لیے عزت کا باعث ہونگے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ  ہم کیوں کہیں مائنس پیپلز پارٹی، جب وہ کہہ رہی ہے کے ہم ہر لحاظ سے پی ڈی ایم کے ساتھ ہے، صرف استعفے پر اختلاف ہیں، جو ویڈیو نیب کے چئیرمین کی بنائی تھی حکومت نے اس کے بعد جو شہزاد اکبر کہہ رہا ہے وہ کرتے جا رہے ہیں،وہ بابا رحمتہ جو ہیں وہ اب کسی جنازے میں نہیں جاتا، وہ اب گھر سے نکلنے کے قابل نہیں ہیں،آپ اپنی عاقبیت کو سنبھالے اور شہزاد اکبر کے ہاتھوں غیر قانونی نوٹس نکالنا بند کریں، ہم نے یہ تمام ظلم برداشت کیا ہے اور ہم اپنی پوری قوت سے کھڑے ہیں، اب حکومت کے جانے کا وقت آ چکا ہیں۔

Advertisement
سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنےکا اعلان کردیا 

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنےکا اعلان کردیا 

  • 8 گھنٹے قبل
آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ،وزیر دفاع 

آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ،وزیر دفاع 

  • 10 گھنٹے قبل
قطر کی طرف سے تحفے میں دیا گیا لگژری جہاز ٹرمپ کو موصول،طیارہ نیا ائیر فورس ون بنے گا

قطر کی طرف سے تحفے میں دیا گیا لگژری جہاز ٹرمپ کو موصول،طیارہ نیا ائیر فورس ون بنے گا

  • 8 گھنٹے قبل
 دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سر پرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھاہم نے وہ کر دکھایا،ٹرمپ

 دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سر پرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھاہم نے وہ کر دکھایا،ٹرمپ

  • 10 گھنٹے قبل
امن مذاکرات پر مشاورت،وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے

امن مذاکرات پر مشاورت،وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے

  • 11 گھنٹے قبل
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

  • 5 گھنٹے قبل
لاہور: محمود بھٹی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کااحتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ

لاہور: محمود بھٹی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کااحتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ

  • 6 گھنٹے قبل
وزیر خارجہ اسحاق ڈار چارملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے مصر روانہ 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار چارملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے مصر روانہ 

  • 11 گھنٹے قبل
9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

  • 11 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے 407 کھرب 41 ارب روپے لازمی اخراجات کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی نے 407 کھرب 41 ارب روپے لازمی اخراجات کی منظوری دیدی

  • 8 گھنٹے قبل
پٹیرول کے بعد جیٹ فیول بھی جیٹ فیول 56 روپے 97 پیسے سستا

پٹیرول کے بعد جیٹ فیول بھی جیٹ فیول 56 روپے 97 پیسے سستا

  • 8 گھنٹے قبل
صارفین کیلئے خوشخبری ،فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان،مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی

صارفین کیلئے خوشخبری ،فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان،مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement