اسلام آباد:ملتان جلسے میں مریم نواز سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر رانا ثناء اللہ نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔


مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق سابق وزیر اعظم کے بیان پر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی پلید زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہیں،ملک کی معیشت، عوام کو تباہ کرنے والے عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں کا عمران خان کے خطاب پر شدید ردعمل
— PML(N) (@pmln_org) May 20, 2022
عمران خان پلید زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے
تم قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہو
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ ملتان جلسے سے خطاب میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے مریم نواز کو بار بار ان کا نام لینے پر خبردار کیا کہ اتنی شدت اور جذبے سے میرا نام لینے پر کہیں تمہارا شوہر ناراض نہ ہو جائے۔

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 11 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 10 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 8 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 13 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 9 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 12 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 10 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 11 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 8 گھنٹے قبل