مریم نواز کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر خواتین پرزور مذمت کریں:وزیر اعظم
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز نے کہا ہے کہ بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مریم نواز سے متعلق بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کم ظرفی کے اظہار سے ملک و قوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی ﷺ کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت و تکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تاریخ کا پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر بدتہذیبی کے اس پاتال میں جا گرا ہے، قوم بنانے نکلے تھے اور قوم کے اخلاق کو ہی بگاڑ دیا۔
بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔ کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔ مسجد نبوی کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 20, 2022
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ملتان جلسے میں مریم نواز کو بار بار ان کا نام لینے سے منع کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مریم نواز اتنے جذبے اور شدت سے میرا نام مت لیا کرو، کہیں تمہارے شوہر کو برا نہ لگ جائے۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 17 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 21 hours ago

لاہور: آوارہ کتے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 13 minutes ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 19 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago





