اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی کی خصوصی دعوت پر آج چین کا دورہ کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بلاول بھٹو زرداری کا یہ چین کا پہلا دورہ ہوگا۔ خارجہ امور کی وزیر مملکت اور دوسرے حکام وزیر خارجہ کے وفد میں شامل ہوں گے۔
وزیر خارجہ اپنے دورے کے موقع پر چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ خصوصی مشاورت کریں گے ۔ دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیں گے جن میں خصوصاً پاکستان اور چین کے درمیان مستحکم تجارتی اور اقتصادی تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر تیزی سے پیشرفت اور صدر شی جن پنگ کا فلیگ شپ منصوبہ ایک خطہ ایک سڑک اقدام بھی مشاورت کا حصہ ہوگا ۔ دونوں فریق بڑے علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یہ دورہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 71 سال مکمل ہونے کے موقع پر کررہے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع
- 7 گھنٹے قبل

امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ سیز فائر اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

جمعیت علمائے اسلام کا 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا
- 7 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ایاک بار پھر بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

فلم انڈسٹری کی بحالی بہت مشکل ہے، ہدایتکارہ سنگیتا
- چند سیکنڈ قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی آبو ہوا آج بھی انتہائی مضرِ صحت
- 5 گھنٹے قبل

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈورکی جیل میں ہونے والے ہنگاموں سے 31 افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر مذاکرات کامیاب
- 4 گھنٹے قبل
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کی معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
- 2 گھنٹے قبل













