اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اگر اعلان جنگ ہے تو ہماری طرف سے بھی اعلان جنگ ہے۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شیریں مزاری پر تشدد کیا گیا، کپڑے پھاڑے گئے اور بہیمانے طریقے سے گاڑی میں لے جایا گیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس کو گرفتاری نہیں اغواء کہا جائے گا، ہمیں نہیں پتہ کہ وہ اس وقت کہاں ہیں ؟ اُنہوں نے مزید کہا کہ اب اگر لڑائی ہونی ہے تو لڑائی ہی ہونی ہے ۔ یہ تحریک کی سب سے پہلی اور بڑی گرفتاری ہے ، ہمارے وکلا اسلام اباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔ عمران خان کچھ دیر بعد اس پر بات کریں گے، کہہ رہے ہیں کہ 700 افراد کی فہرست بنائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف دوڑتا ہے، جب حکومتوں کی موت آتی ہے تو وہ اس طرح کی حرکتیں کرتی ہیں۔ ان کو پاکستان میں امن و امان کی بھی پرواہ نہیں ہے ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ حکومت اتنی بوکھلا گئی ہے کہ پہلا وار ہماری خاتون لیڈر پر کیا ، شیریں مزاری ملک کا سرمایہ ہے، ان کو بہیمانہ طریقے سے گھسیٹ کر اغواء کیا گیا، یہ حواس باختہ ہو گئے،جس طرح شیریں مزار کو اغوا کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔جلداپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 13 گھنٹے قبل

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 44 منٹ قبل

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 2 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 13 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 13 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 13 گھنٹے قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 13 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 13 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف تصور کیا جائے گا،پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ
- 3 گھنٹے قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 2 گھنٹے قبل