جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز منظور کرتے ہوئے فیصلے میں کہا  تھا کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان نے مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا جو ثابت ہو گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے پی ٹی آئی  کےمنحرف ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی تھی۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو جمعہ کو آرٹیکل 63 اے کےتحت ڈی سیٹ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز منظور کرتے ہوئے فیصلے میں کہا  تھا کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان نے مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا جو ثابت ہو گیا۔

پنجاب اسمبلی کے نااہل قرار دیئے گئے اراکین میں پی پی217 ملتان 7 سے محمد سلمان نعیم، پی پی 288 ڈی جی خان 2 سے محسن عطا خان کھوسہ، پی پی 7 راولپنڈی 2 سے راجہ صغیر احمد، پی پی 83 خوشاب 2 سے ملک غلام رسول اور پی پی 90 بھکر 2 سے سعید اکبر خان نوانی شامل ہیں۔

نااہل قرار دیئے گئے صوبائی اراکین میں پی پی97 فیصل آباد ایک سے محمد اجمل، پی پی 125 جھنگ 2 سے فیصل حیات جبوانہ، پی پی 127 جھنگ 4 سے مہر محمد اسلم، پی پی 140 شیخوپورہ 6 سے میاں خالد محمود، پی پی 202 ساہیوال 7 سے ملک نعمان لنگڑیال، پی پی 158 لاہور سے عبدالعلیم خان، پی پی 224 لودھراں ایک سے زوار حسین وڑائچ، پی پی 228 لودھراں 5 سے نذیر احمد خان اور پی پی 237 بہاولنگر ایک فدا حسین شامل ہیں۔

ڈی سیٹ ہونے والوں میں پی پی 282 لیہ سے محمد طاہر، پی پی 273 مظفر گڑھ سے محمد سبطین رضا، مخصوص نشست پی پی 322 سے عائشہ نواز، مخصوص نشست پی پی327 سے ساجدہ یوسف، مخصوص نشست پی پی 364 سے ہارون عمران گل، مخصوص نشست پی پی 311 سے عظمیٰ کاردار، پی پی 167 لاہور سے نذیر احمد چوہان، پی پی 170 سے محمد امین ذوالقرنین، پی پی 272 سے زہرا بتول، پی پی 168 سے ملک اسد علی، پی پی 356 سے اعجاز مہیش شامل ہیں۔

پاکستان

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر تحفظات کا اظہار

اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر  تحفظات کا اظہار

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے۔ 

حکومت نے عہدے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے کوئی اور نام سامنے نہ لانے کی صورت میں اپنا امیدوار لانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے لیے اپوزیشن کو حکمران اتحاد کے تعاون کی ضرورت ہوگی

کیوں کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کا کم از کم 15 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

پاکستان کسان اتحاد کا کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

گندم کی خریداری کے معاملے پر پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔

پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی بے حسی کے خلاف کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے، کسانوں کا کہنا ہے کہ اپنے مویشی اور گندم سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔ 

پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ کسانوں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ خوراک کے ذرائع کا بتانا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے چند دن بعد امداد دینےکا سلسلہ شروع کیا جائے گا جب کہ فلور ملز سیڈ ملز اور  آڑھتیوں نے مارکیٹ کا رخ کر لیا ہے۔ 

دوسری طرف گندم کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہوئی ہے،لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلےمیں چند روز میں آٹھ سو روپے کلو کمی آئی ہے۔

لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 سے کم ہو کر 2000 روپے پر آگئی۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے قیمت میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزار روپے ہوگئی ہے۔گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز مالکان کسانوں سے گندم خرید رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی مکمل ختم کرے، دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ کامیاب بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب  نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

فیلڈ ہسپتالوں کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ کامیاب بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، میں نے اور نواز شریف نے ایک خواب دیکھا تھا کہ لوگوں کو صحت کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہو آج وہ خواب پورا ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں میں او پی ڈی، حفاظتی ٹیکہ جات اور زچہ بچہ کی سہولت میسر ہو گی، فیلڈ ہسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی ہوں گی جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں سرجری کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 6 ہفتوں میں چاروں اطراف فیلڈ ہسپتال کھڑے کردیئے، فیلڈ ہسپتال دیہی علاقوں میں بھی پہنچیں گے، فیلڈ ہسپتال وہاں سہولت فراہم کریں گے جہاں کوئی ہسپتال نہیں،فیلڈ ہسپتال میں عوام کو طبی سہولیات میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں، آج سے پہلے کنٹینرز صرف جلاؤ ، گھیرا ؤ اور بل پھاڑنے کیلئے استعمال ہوتے تھے، اب فیلڈ ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ہو گی، فیلڈ ہسپتالوں میں وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 32 فیلڈ ہسپتال آج پنجاب بھر میں پھیل جائیں گے، آج پہلے فیلڈ ہسپتال کے ساتھ بہاولپور جار ہی ہوں، میری ویڈیوز پر تنقید کرنے والے کمروں سے نکل کر عوام کی خدمت کریں تاکہ ان کی بھی ویڈیوز بنیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll