جی این این سوشل

پاکستان

ڈونلڈلو کے استعفے کا مطالبہ، مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر طنزیہ رد عمل

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم کی جانب سے ڈونلڈ لو کے استعفے کے مطالبے پر طنزیہ رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈونلڈلو کے استعفے کا مطالبہ، مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر طنزیہ رد عمل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے سابق وزیر اعظم کے ڈونلڈ لو سے استعفے کے مطالبے پر کہا ہے کہ ''اب يہ امريکی حکومت سے استعفے مانگے گا، پھر وائٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گا''۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں لافٹر اموجی کا استعمال بھی کیا۔

واضح رہے کہ سی این این کی خاتون نمائندہ بیکی اینڈرسن سے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈونلڈ لو کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھرپور مداخلت کی گئی، ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے، ڈونلڈ لو کی ملاقات سے پہلے امريکی سفارت کار ہمارے ممبران اسمبلی سے مل رہے تھے، انہیں ہماری پارٹی کے ‘بیک بینچرز’ ممبران سے ملنے کی کیا ضرورت تھی؟۔

تجارت

سم کی بندش سے بچیں،نان فائلرز فوری گوشوارے جمع کرائیں، ایف بی آر کی تنبیہ

پہلے مرحلے میں نان فائلر کی سم بلاک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سم کی بندش سے بچیں،نان فائلرز فوری گوشوارے جمع کرائیں، ایف بی آر کی تنبہہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کو ایک بار پھر تنبیہ کی ہے کہ وہ سم کی بندش سے بچنے کےلئے فوری طور پر گوشوارے جمع کرائیں۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے تحت سال 2023 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں نان فائلر کی سم بلاک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ایف بی آر نے نان فائلرز کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سم کی بندش سے بچنے کےلئے اپنے گوشوارے فوری جمع کرائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرامیرمقام کا دورہ بشکیک ملتوی

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرامیرمقام کا دورہ بشکیک ملتوی

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرامیرمقام کا دورہ بشکیک ملتوی کردیا گیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قازقستان میں ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے پیر کو آستانہ جائیں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق وفد نے آج گیارہ بجے لاہور سے بشکیک روانہ ہونا تھا، البتہ اب بشکیک میں پاکستانی سفارتخانے کی مدد کےلیے قازقستان اور تاشقند کے سفارتی عملے کو بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو کرغزستان میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔ ملک کے صدر اور کابینہ سمیت کرغز حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

کرغز حکومت اور پاکستانی سفیر کے جائزے کے مطابق مجموعی صورتحال اس وقت مکمل طور پر قابو میں ہے۔ حساس مقامات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات ہیں۔

تمام مظاہرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد منتشر ہوچکے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعہ پرتشدد مظاہرین کی شناخت اور انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان سفارتخانہ کے عملے اور سفیر نے ہاسٹلز اور اسپتال کا دورہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہاسٹلز کے تحفظ کو کوارڈینیٹ کیا گیا ہے۔ جبکہ الگ تھلگ اپارٹمنٹس میں رہنے والے طلباء بھی ہاسٹلز میں شفٹ کئے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسحاق ڈار وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر بشکیک روانہ

وزیرِ خارجہ بشکیک میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے معاملات کا جائزہ لیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحاق ڈار  وزیر اعظم  کی خصوصی ہدایت پر بشکیک روانہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک روانہ ہو گئے۔

وزیرِ خارجہ اسحق ڈار بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلبہ کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وزیرِ خارجہ بشکیک میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے معاملات کا جائزہ لیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا تھا۔

بشکیک میں پاکستانی طلبہ مقامی شرپسندوں کے حملوں کے خوف سے گھروں اور ہاسٹلز میں محصور ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll