بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔


وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مشترکا کاوشوں سے ایک بہت بڑے چیلنج سے نمٹ گئے ہیں، محکمہ جنگلات، پی ڈی ایم اے، پاک افواج، ایف سی، انتظامیہ اور مقامی لوگوں کی محنت قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایران کے مشکور ہیں جنہوں نےفائر فائٹر طیارہ فراہم کیا۔ آگ سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئے گا۔
قبل ازیں بلوچستان کے علاقے شیرانی کے قدیم جنگلات میں آگ بجھانے کیلئے ایرانی فائر فائٹر طیارہ منگل 24 مئی کو بلوچستان پہنچا اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔
تازہ صورت حال سے متعلق کنزرویٹر محکمہ جنگلات امین مینگل کا کہنا تھا کہ ایرانی فائر فائٹر طیارے نے شیرانی کے جنگلات میں آگ بجھانے کیلئے اسپرے شروع کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ شیرانی کے قدیم جنگلات میں لگی آگ پر بڑی حد تک کنٹرول کرلیا گیا ہے، جنگلات میں فائر لائن مکمل کنٹرول میں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زرغون غر کے پہاڑوں میں محکمہ جنگلات اور کمیونٹی کے افراد موجود ہیں، جنگلات میں کچھ جگہوں پر پہلے سے لگی آگ کے بعد انگاروں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
امین مینگل نے کہا کہ آگ مکمل ختم ہونے کے بعد جنگلات میں درختوں اور جنگلی حیات کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا، نقصانات کے تخمینہ کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago





