Advertisement
پاکستان

عمران خان نے پورے پاکستان میں نفرت کی آگ پھیلا دی ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نیوٹرلز کہہ کر کس کو سنا رہے ہیں ؟

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 24th 2022, 9:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان نے پورے پاکستان میں نفرت کی آگ پھیلا دی ہے :  وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جاں بحق کانسٹیبل کے 5 بچے ہیں اور میں نے بچے کی آنکھوں میں آنسو دیکھے ہیں۔ عمران خان پولیس اہلکار کے بچے کی شکل دیکھ لو۔ گزشتہ روز جو فیصلہ کیا وہ ایک پاکستانی کی سوچ تھی اور بطور شہری قوم سے پوچھتا ہوں کہ یہ کون سی سیاست ہے؟ خونی مارچ ہو گا یہ کیا پیغام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کس کو دھمکیاں دے رہے ہیں وہ آئین اور قانون کا قتل کرنے چلے تھے۔ کہتا تھا قانون اور آئین کا تماشا بنا لو لیکن میری انا کو بچالو اور آج پاکستان کی معیشت سسکیاں لے رہی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے پھر 126 دن والا تماشا لگانے کا اعلان کیا۔ ماضی میں 52 ارب کے منصوبوں کا افتتاح ہونا تھا اور عمران خان کی وجہ سے چینی صدر پاکستان نہ آسکے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی حکومت پر کہا کہ اس سے اچھا تھا ملک پر ایٹم بم گر جاتا۔ میں سیاسی آدمی ہوں انتقام نہیں لوں گا اور ہر بار یہی بات کرتا رہا ہوں کہ قانون حرکت میں آئے گا۔ جلسے جلوس کرو لیکن سیاست کی آڑ میں انتشار کی اجازت نہیں ہو گی اور اگر جمہوریت کے لبادے میں ملک پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتقام کی آگ میں عمران خان بہت دور چلے گئے اور عمران خان نیوٹلرز کہہ کر کس کو سنا رہے ہیں؟ پاکستان بنانا ری پبلک نہیں کہ الیکشن تمہاری مرضی کا ہو۔ عمران خان نے بھوک و افلاس کےعلاوہ عوام کو کیا تحفہ دیا ہے ؟ جس کے سینے میں دل نہیں اسے انسان کہنے پر شرم آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان، رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کے شہدا کو سلام کرتا ہوں۔ عمران خان نے اداروں کے خلاف زہراگلا اور آئین پاکستان ملک کے تحفظ کے لیے حرکت میں آئے گا۔ مری میں 21 لوگ سردی سے مر گئے لیکن عمران خان کو وہاں جانے کی توفیق نہیں ہوئی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ خونی مارچ کی دھمکیوں سے کس کو ڈرا رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے 2014 میں رات کی تاریکی میں ریڈ زون پر حملہ کیا تھا۔ عمران خان کو شرم نہیں آتی کہ بہن، بیٹیوں کا نام کیسے لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 ماہ ہو گئے لیکن معلوم نہیں گورنر کب آئے گا جبکہ کل آئی ایم ایف سے مذاکرات ہو رہے ہیں اور انہوں نے 25 مئی کولانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے پورے پاکستان میں نفرت کی آگ پھیلا دی ہے اور عمران خان نے اپنے کارکنوں میں نفرت کا بیج بویا ہے۔ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار کو شرم آنی چاہیے۔

Advertisement
مسئلہ کشمیر پر امریکی  صدر ٹرمپ کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر اعظم

مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ٹرمپ کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر اعظم

  • 13 hours ago
افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر

افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 11 hours ago
جنگ بندی ہونے کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹس تاحال بند،444 پروازیں منسوخ

جنگ بندی ہونے کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹس تاحال بند،444 پروازیں منسوخ

  • 42 minutes ago
پاک بھارت سیز فائر کے بعد پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے

پاک بھارت سیز فائر کے بعد پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے

  • 13 hours ago
پاک فوج کی جانب سے  کسی بھارتی پائلٹ کی گرفتار نہیں کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے کسی بھارتی پائلٹ کی گرفتار نہیں کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • an hour ago
پاک فضائیہ کے ساتھ ٹکراؤ میں خود کو برتر نہ سمجھے، پاکستان ائیرفورس کا پوری دنیا کو پیغام

پاک فضائیہ کے ساتھ ٹکراؤ میں خود کو برتر نہ سمجھے، پاکستان ائیرفورس کا پوری دنیا کو پیغام

  • an hour ago
بھارتی جارحیت سے شیخ زاید ائیرپورٹ  پر کتنا نقصان ہوا؟

بھارتی جارحیت سے شیخ زاید ائیرپورٹ پر کتنا نقصان ہوا؟

  • 11 hours ago
جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا

جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا

  • an hour ago
پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر بھارت حیرت زدہ ہوا ہے : دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک

پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر بھارت حیرت زدہ ہوا ہے : دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک

  • 18 hours ago
ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا ہائی پروفائل واقعہ ہے ، یورپی ویب سائٹ

ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا ہائی پروفائل واقعہ ہے ، یورپی ویب سائٹ

  • 13 hours ago
بھارت میں انتہا پسندی عروج پر، حیدرآباد میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی  انتہا پسندوں کا حملہ

بھارت میں انتہا پسندی عروج پر، حیدرآباد میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی انتہا پسندوں کا حملہ

  • an hour ago
قصور : بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

قصور : بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

  • 29 minutes ago
Advertisement