پاکستان
پنجاب : کل اسکولز بند کرنے سے متعلق اعلان ہو گیا
ملک میں سیاسی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے اسکولز 25 مئی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب میں کل اسکولز بند رہیں گے اسکولز بند کرنےکا فیصلہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیز اور کالجز بند کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں جس کے حوالے سے حتمی فیصلہ فی الحال نہیں ہوا۔
دوسری جانب ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولز 25 مئی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے 25 مئی بروز بدھ کو اسلام آباد میں اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکولز کی بندش کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے متعلقہ اسکولز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان
اداروں کیخلاف بولنے والے ہاتھوں میں تسبیح پکڑ کر حاجی بن گئے ہیں، فیاض چوہان
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بولنے والے آج ہاتھوں میں تسبیح پکڑ کر حاجی بن گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور آل شریف سیاست میں ناکام طوفان اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ریاستی اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے آج پی ٹی آئی کے خلاف بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی مشہور و معروف جرنلسٹ نے کتاب میں نواز شریف کی حقیقت لکھی ہے جبکہ لوٹ مار ایسوسی ایشن کے کئی ویڈیو کلپ اداروں کے خلاف بولنے کے موجود ہیں لیکن آج یہ ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر حاجی بن گے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ کی ملازمہ الزام لگاتی ہیں کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے یہ حالات ہیں جبکہ ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ہمارے دور میں اکٹھا ہوا۔ کیا ملک کی تاریخ میں ایکسپورٹ میں سب سے زیادہ اضافہ ہونا نااہلی ہے؟
سیلاب متاثرین کی ریلیف سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عیسی خیل میں آنے والے سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 8 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پارکنگ مافیا پرسر پیکار تھا اور ن لیگ والے اپنی حکومت میں کارکنوں کو پارکنگ کے ٹھیکے دے کر لوٹ مار کرتے تھے تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پارکنگ مافیا کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حکومت پرفارم کچھ نہیں کر رہی تھی بلکہ تاجروں پر پابندیاں لگا رہی تھی لیکن وزیر اعلی پرویز الہٰی نے تاجروں پر تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور تمام اضلاع سے پارکنگ فیس کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پاکستان
حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں، 5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیخ رشید نے لکھا کہ عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے، 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے، حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔ حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔
عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔ 45 دن بہت اہم ہیں، غربت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ۔ خیبر پختون خوا کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد، راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا 12 اگست 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور13 اگست کی رات جلسہ کروں گا۔
وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں۔ 5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے۔ 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے۔ حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں،اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 11, 2022
تجارت
پاکستان اور اٹلی کے تعلقات عالمی امور پر یکساں نقطہ نظر پر مبنی ہیں : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کے موجودہ مواقع بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اٹلی کے سفیر Andreas Ferrarese سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے اٹلی کو پاکستان کا قریبی دوست اور دوطرفہ اور یورپی یونین دونوں کے تناظر میں قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون اور علاقائی اور عالمی امور پر یکساں نقطہ نظر پر مبنی ہیں۔
انہوں نے گزشتہ برس اگست کے بعد افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے جاری تعاون میں اضافے پر زور دیا۔
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
اسپیکر قومی اسمبلی نے محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
امام عالی مقام کی قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں مجالس اور جلوس
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے 13 اگست کو جلسےکا مقام تبدیل کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
مر جائیں گے یزید وقت کی بیعت نہ کریں گے: شہباز گل
-
تفریح 5 گھنٹے پہلے
بھارتی کامیڈین راجو شری واستو وینٹی لیٹر پر منتقل
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے:شیخ رشید