جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

دنیا کا 360 ڈگری نقشہ پیش کرتے گوگل سٹریٹ ویو پر پاکستانی کیا سرچ کرتے ہیں؟

1۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ    2۔جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ (JIAP)    3۔شاہ فیصل مسجد  4۔بادشاہی مسجد

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دنیا کا 360 ڈگری نقشہ پیش کرتے گوگل سٹریٹ ویو پر پاکستانی کیا سرچ کرتے ہیں؟
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیویارک : کم ہی لوگ ہوں گے جنہوں نے سمارٹ فون تو استعمال کیا ہو لیکن دنیائے انٹرنیٹ کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک گوگل کا میپ یا اس کے مختلف فیچرز کو کسی نہ کسی صورت میں استعمال نہ کیا ہو۔
گوگل سٹریٹ ویو نے 15 سال مکمل کیے تو اس موقع پر گزشتہ ایک برس کے دوران فیچر کے استعمال سے متعلق ڈیٹا بھی جاری کیا جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں نے اس دوران کیا کیا سرچ کیا۔
گوگل کا سٹریٹ ویو 360 ڈگری میں پوری دنیا کا نقشہ پیش کرتا ہے۔ اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک کی 220 ارب سے زائد سٹریٹ ویو تصاویر دستیاب ہیں جو لوگوں کو بالکل اس طرح کا تجربہ فراہم کرتی ہیں گویا وہ، اپنا فون یا کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے، ٹھیک اُسی مقام پر موجود ہیں۔

سٹریٹ ویو نہ صرف صارفین کو مختلف مقامات کا جائزہ لینے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ یہ نقشہ نویسی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے بھی اہم اور اپنے یوزر کو پوری دنیا کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کرتا ہے۔
پاکستان میں لوگ برسوں سے پیگ مین (Pegman) کی مدد سے مختلف مقامات تلاش کرتے رہے ہیں جن میں  بحیرہ عرب کی بلندوبالا لہروں سے لے کر شمالی پاکستان کے خیرہ کر دینے والے مناظر کی وجہ سے سٹریٹ ویو نے سیاحت کو ایک نیا موڑ دیا ہے۔
گوگل کے ڈیٹا کے مطابق وبائی صورتحال میں بہتری کے بعد پاکستان نے  مختلف مقامات کو عوام کے لیے کھولنا شروع کیا تو لوگوں نے سٹریٹ ویو سے بھی فائدہ اٹھایا۔

گوگل سٹریٹ ویو کے مطابق گزشتہ برس پاکستانیوں نے جن مقامات کو زیادہ سرچ کیا ان میں ایئرپورٹس، مساجد، تاریخی اور قومی اہمیت کے مقامات سمیت سیاحتی مراکز شامل ہیں۔
سٹریٹ ویو پر پاکستانیوں میں انتہائی مقبول مقامات:
1۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ    2۔جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ (JIAP)    3۔شاہ فیصل مسجد  4۔بادشاہی مسجد
5۔ فریئر ہال    6۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ   7۔دی سینچرس مال، اسلام آباد
8۔مینارپاکستان      9۔موہینجوداڑو       10۔امبریلا واٹرفال


        
پاکستان کے ایسے شہر جنہیں بہت زیادہ دیکھا گیا:
1۔ کراچی    2۔لاہور    3۔اسلام آباد     4۔ملتان     5۔پشاور     6۔فیصل آباد       7۔گوجرانوالہ      8۔سوات       9۔سیالکوٹ
پاکستانیوں میں انتہائی مقبول عجائب گھر:
ذیل میں ایسے دس انتہائی مقبول عجائب گھروں کی فرست دی گئی ہے جنھیں،گزشتہ برس پاکستان میں، لوگوں کی بڑی تعداد نے سٹریٹ ویو پر تلاش کیا:

1۔ مزار قائد اعظم اور میوزیم     2۔ لاہور عجائب گھر  3۔ موہٹہ پیلس 
4۔ پاک فضائیہ کا عجائب گھر  5۔ قائد اعظم ہاؤس   6۔ دی داؤد فاؤنڈیشن میگنیفائی سائنس سینٹر
7۔پاکستان میری ٹائم عجائب گھر  8۔ پشاور عجائب گھر  9۔ لوک ورثہ عجائب گھر  10۔ گلزار پیلس
پاکستان میں بہت زیادہ تلاش کیے جانے والے ساحل اور جھیلیں:
گزشتہ برس، چرنا کلف اور ہاکس بے  کے ساحل پاکستان میں دو ایسے ساحل تھے جنھیں لوگوں کی بڑی تعداد نے سٹریٹ ویو پر تلاش کیا۔ ذیل میں ایسے ساحلوں اور جھیلوں کی مکمل فہرست دی گئی ہے:
1۔ چرنا کلف            2۔ ہاکس بے           3۔ سنہری بیچ ڈیپ بلیو سی
4۔ اسپون لیک         5۔رتی گلی لیک          6۔تشان بیچ    
7۔ گوادر سی پورٹ          8۔ کلفٹن بیچ              9۔ خصالہ ڈیم          10۔ نیلا واہن پونڈز

تجارت

وزیر اعظم کی پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں جا پانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

 آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے اعلیٰ سطحی تجارتی وفد نے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالےسے بات کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں جا پانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد: جاپان نے منگل کو پاکستان کی کاروباری دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملک پاکستان  میں اپنی سرمایہ کاری  کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے اعلیٰ سطحی تجارتی وفد نے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالےسے بات کی گئی ۔ 


وزیراعظم پاکستان  نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے جاپانی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ اپنی بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔


انہوں نے کہا کہ جاپانی صنعتکاروں اور تاجروں کو پاکستان میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے درپیش مسائل ایک ہفتے کے اندر اس مقصد کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔


اس موقع پر جاپانی وفد نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری پر مرکوز نقطہ نظر اور اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محکمہ زراعت نے کپاس اگاؤ معیشت بڑھاؤ مہم کا آغاز کرد یا

کاشتکاروں کو ڈرل سے قطاروں میں کاشتہ کپاس کیلئے پانی کا وقفہ 12سے 15روز جبکہ پٹڑ یوں پر کاشت کی صورت میں 6سے 9روز تک رکھنے کابھی مشورہ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ زراعت نے کپاس اگاؤ معیشت بڑھاؤ مہم کا آغاز کرد یا

محکمہ زراعت نے زیادہ کپاس اگاؤ معیشت بڑھاؤ مہم کا آغاز کر د یا ہے اور کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ کپاس کی کاشت کا عمل مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کر لیں تاکہ بمپر کراپ کا حصول ممکن ہو سکے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں سے کہا کہ کاشتکار گندم کے مڈھوں کو زمین میں دفن کرنے کیلئے ڈسک ہیرو چلائیں تاکہ زمین کی زرخیزی بڑھائی جا سکے جبکہ پانی اور اجزائے خوراک کی یکساں تقسیم اور پانی کی بچت کیلئے لیزر لیولر کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار صحت مند بیج کے اگاؤ کیلئے منظور شدہ اقسام اور بلحاظ علاقہ تصدیق شدہ بیج کاشت کریں اور کاشت سے قبل کپاس کے بیج کا بر اتار لیں جس سے بیج کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے اور پودا بہت سی بیج میں موجود بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار بیج کو کیڑے مار اور پھپھوندی کش زہر لگا کر کاشت کریں تاکہ زمین سے بیج سے پیدا کردہ بیماریوں سے بچا جا سکے جس کیلئے امیڈاکلورپرڈ 70WSبحساب 5گرام فی کلوگرام بیج یا تھایا میتھوگزام 70WSبحساب 3گرام فی کلوگرام بیج اور سفارش کردہ پھپھوندی کش زہر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس طرح نوزائیدہ پودے کیڑوں اور بیماریوں سے 25دن تک محفوظ ہو جائیں گے نیز پودوں کی مطلوبہ تعداد کے حصول کیلئے کھیلیوں پر کاشت کی جائے اور اچھی پیداوار کے حصول کیلئے کھیت میں پودے کا پودے سے فاصلہ 9انچ تک رکھا جائے اور کوشش کی جائے کہ مئی کے مہینے میں پودوں کی فی ایکڑ تعداد 23 سے 35ہزار تک ہو۔

انہوں نے گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث کاشتکاروں کو ڈرل سے قطاروں میں کاشتہ کپاس کیلئے پانی کا وقفہ 12سے 15روز جبکہ پٹڑ یوں پر کاشت کی صورت میں 6سے 9روز تک رکھنے کابھی مشورہ دیا اورکاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پر عملدر آمد کی ہدائت کرتے ہوئے کہا کہ گرمی میں کم وقفہ سے کپاس کو ہلکا پانی خصوصاً سخت رقبے والے علاقے میں شام کے وقت پانی لگانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ کپاس کی فصل کو سوکھنے اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں سانحہ 9 مئی کی مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی ، قائم مقام گورنرپنجاب ملک محمد احمد خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll